ETV Bharat / state

دہلی میں بیس مزدور گرفتار - migration of workers continues unabated

لاک ڈاؤن کے دوران مہاجر مزدوروں کے نقل مکانی کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایسی صورتحال میں پولیس بھی ان پر نظر رکھ رہی ہے، اس دوران آج بابا ہریداس نگر پولیس نے 20 مہاجر مزدوروں کو گرفتار کیا ہے۔

نقل مکانی کر رہے بیس مزدور گرفتار
نقل مکانی کر رہے بیس مزدور گرفتار
author img

By

Published : May 6, 2020, 11:57 PM IST

لاک ڈاؤن کے دوران مہاجر مزدوروں کے نقل مکانی کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایسی صورتحال میں پولیس بھی ان پر نظر رکھ رہی ہے، اس دوران آج بابا ہریداس نگر پولیس نے 20 مہاجر مزدوروں کو گرفتار کیا ہے۔

وہیں ڈی سی پی دوارکا انٹو الفونس نے اس تعلق سے بتایا کہ بابا ہریداس نگر ایس ایچ او جگتار سنگھ کی ٹیم جے وہار نالہ کے قریب ڈیوٹی پر تعینات تھی۔ تبھی اس نے دیکھا کہ کئی مزدور بھٹک رہے ہیں۔ جب پولیس نے ان مزدوروں سے پوچھ گچھ کی تو معلوم ہوا کہ یہ تمام مختلف ریاستوں سے آرہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس میں کچھ مزدور پنجاب اور کچھ ہریانہ سے آرہے تھے، جن کو سرحد پار کرکے یوپی اور بہار جانا تھا۔ یہ تمام مزدور لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنے اپنے گھر جانے کے لئے پنجاب ہریانہ سے نکلے تھے ،حالانکہ پوچھ گچھ کے بعد پولیس نے آگے کی کارروائی شروع کردی ہے ، تاکہ مزدوروں کو شیلٹر ہوم میں رکھا جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.