نئی دہلی: قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت ملک بھر میں 219.60 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ صبح 7 بجے تک دو ارب 19 کروڑ 60 لاکھ 45 ہزار 500 ویکسین دی جا چکی ہیں۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 2208 نئے مریض سامنے آئے۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 19 ہزار 398 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.04 فیصد ہے۔ انفیکشن کی یومیہ شرح 1.55 فیصد ہوگئی ہے۔ New Corona Cases in India
وزارت نے کہا کہ اسی مدت کے دوران 3619 افراد کورونا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ اب تک کووڈ سے کل چار کروڑ 41 لاکھ 691 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ بحالی کی شرح 98.77 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک میں ایک لاکھ 42 ہزار 704 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 90 کروڑ 5 لاکھ 59 ہزار 796 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: India Coronavirus Update ملک میں کورونا وائرس کے 1112 نئے معاملے
یو این آئی