نئی دہلی: ملک بھر میں قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت 219.56 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو یہاں بتایا کہ صبح 7 بجے تک دو ارب 19 کروڑ 56 لاکھ 65 ہزار 598 ویکسین دی جا چکی ہیں۔ New Corona Cases in India
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کووڈ انفیکشن کے 862 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 22 ہزار 549 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.05 فیصد ہے۔ انفیکشن کی یومیہ شرح 1.35 فیصد ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: India Corona Update ملک میں کورونا انفیکشن کے کیسز میں کمی آئی
وزارت نے کہا کہ اس دوران 1503 افراد کووڈ سے شفایاب ہوئے ہیں۔ اب تک کووڈ سے کل چار کروڑ 40 لاکھ 93 ہزار 409 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ بحالی کی شرح 98.76 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں 63 ہزار 786 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 90 کروڑ ایک لاکھ 49 ہزار 497 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
یو این آئی