قومی دارالحکومت دہلی میں واقع تہاڑ جیل کے قیدیوں نے اب غریبوں کو بھی کھانا تقسیم کرنا شروع کردیا ہے، جو لاک ڈاؤن کی وجہ سے پریشان تھے۔
واضح رہے کہ تیہاڑ جیل کے اندر قیدیوں کے ذریعہ بنایا جارہا کھانا تاکہ ضرورت مندوں تک پہنچایا جاسکے، اور کھانہ نہ کھانے کی وجہ سے لوگ بھوکے نہ سو سکیں۔
واضح رہے کہ اس کی شروعات تہاڑ جیل کی جیل نمبر چار سے ہوئی ہے، لیکن تہاڑ ، منڈولی اور روہنی جیلوں کو بھی جیل انتظامیہ نے ہدایت دی ہے کہ کھانا غریبوں تک پہنچایا جائے۔
تہاڑ جیل کے ایڈیشنل آئی جی راج کمار نے بتایا کہ جیل میں قیدیوں کے لیے ہر روز کھانا بنایا جاتا ہے، اور اس میں سے بہت زیادہ کھانا بچ جاتا ہے، یہ کھانا ضائع نہ ہو، اس لیے یہ منصوبہ بنایا گیا کہ اب غریبوں میں کھانا تقسیم کیا جائے گا۔
جیل میں تیار کردہ کھانے کو ایس ڈی ایم اور عہدیداروں سے بات کرکے باہر غریبوں کو دیا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ دہلی کی تیہاڑ گاؤں میں واقع تیہاڑ جیلز کے اندر بند قیدی بھی کوروناوائرس سے لڑنے میں شراکت نبھا رہے ہیں، جہاں منڈولی جیلز میں قید قیدیوں نے 75 ہزار ماسک اور ساتھ ہی ساتھ سینیٹائزر بنائے ہیں۔
ملک میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں جہاں ڈاکٹر طبی عملہ اور پولیس سمیت دیگر محکمے مصروف عمل ہیں، وہیں اس عمل میں جیل بند قیدی بھی اس لڑائی میں اپنی شرکت کا اندراج کرارہے ہیں۔
واضح رہے کہ تہاڑ اور منڈولی جیلوں کے قیدیوں نے 75 ہزار ماسک تیار کر رکھے ہیں، تاہم کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر جیل میں ماسک کے علاوہ سوٹائائزر تیار کیے جارہے ہیں۔