ETV Bharat / state

دہلی: وصولی ریکیٹ کا پردہ فاش، دو گرفتار - دہلی پولیس

دارالحکومت دہلی کے کرول باغ تھانے کی پولیس نے وصولی کرنے والے گینگ کے دو ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ جن کی شناخت بھانو پرتاپ اور اشوک کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزمین کے پاس سے دو موبائل فون کو برآمد کر لیا ہے۔

دو گرفتار
دو گرفتار
author img

By

Published : Jun 22, 2020, 2:18 AM IST

دراصل 28 نومبر 2019 کو جگل کشور نام کے ایک شخص نے کرول باغ تھانے میں شکایت درج کرائی تھی کہ اس کے پاس 50000 روپے فروتی کے لیے فون آیا ہے۔ یہ فون سازش کرنے والے مہیش عرف منو نے نامعلوم نمبر سے کیا ہے۔ شکایت کرنے والے نے پیسہ دینے سے یہ کہتے ہوئے منع کر دیا کہ اس کے پاس پیسے نہیں ہیں لیکن اگلے دن پھر اسی نمبر سے کال آیا اور دھمکی دی گئی کہ پیسے نہیں دیے تو اس کا انجام بہت برا ہوگا۔ سازش کرنے والے نے پھر اس سے 20 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا اور 50 ہزار پہلی قست تھی۔

جب پولیس نے اس معاملے کی جانچ کرنی شروع کی تو پتہ چلا کہ موبائل نمبر سورج ورما کے نام پر لیا گیا ہے۔ جس کے بعد پولیس نے سورج ورما سے پوچھ گچھ کی جس میں پتہ چلا کہ اس کا موبائل فون ایک برس قبل ہی چوری ہو گیا تھا اور اس کی کوئی شکایت درج نہیں کروائی گئی تھی۔

فی الحال اس پورے معاملے میں کرول باغ تھانے کے پولیس نے دو ملزمین کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے پاس سے دو موبائل فون کو برآمد کر لیا ہے اور اہم ملزم کی شناخت مہیش عرف منو کے طور پر کی گئی ہے جو کہ کرول باغ دہلی کا ہی رہنے والا بتایا جا رہا ہے اور اس کے اوپر پہلے سے ہی چار کیس درج ہیں۔ فی الحال دہلی پولیس پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.