ETV Bharat / state

کوروناوائرس: سپریم کورٹ آنے والے لوگوں کی تھرمل اسکریننگ ہوگی - سپریم کورٹ آنے والے لوگوں کی تھرمل اسکریننگ

کورونا وائرس کے پیش نظر سپریم کورٹ کے نئے احکام کے مطابق پیر کو عدالت عظمی کے احاطے میں موجود تمام کینٹین بند رہیں گی اور عدالتی عملہ سینیٹائزر کا استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ تھرمل اسکریننگ بھی ہوگی۔

There will be thermal screening of people coming to the Supreme Court due to corona virus
کوروناوائرس: سپریم کورٹ آنے والے لوگوں کی تھرمل اسکریننگ ہوگی
author img

By

Published : Mar 14, 2020, 11:53 PM IST

سپریم کورٹ نے ہفتہ کے روز کورونا وائرس سے متعلق ایک اور نیا حکم جاری کیا جس کے تحت پیر کو عدالت عظمی کے احاطے میں موجود تمام کینٹین بند رہیں گی، عدالتی عملہ سینیٹائزر کا استعمال کریں گے اور تھرمل اسکریننگ ہوگی۔

ایک اور سرکلر دیر شام سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر جاری کیا گیا جس میں انتہائی اہم مقدمات میں آنے والے وکلاء اور فریقین اور عدالتی عملے کے احتیاط کے طور پر 20 حفاظتی اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔

سرکلر کے مطابق جسم میں اعلی درجہ حرارت رکھنے والے افراد عدالت میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔ اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ لوگ جنہوں نے حال ہی میں کورونا سے متاثرہ ممالک کا سفر کیا ہے یا بیمار ہیں وہ چھٹی لیں۔ عدالت کے احاطے میں بیکار کی بھیڑ نہ لگانے کی درخواست کی گئی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے قہر کے پیش نظر سپریم کورٹ میں محدود سماعت کے فیصلے کے تحت پیر کو آدھی سے بھی کم بنچ بیٹھے گی۔ سپریم کورٹ کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پیر کو صرف چھ بنچ قائم کی گئی ہیں بالعموم عام ایام میں کم از کم 14 بینچ کام کرتی ہیں۔

عدالت عظمی کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق پیر کی سماعت کے لئے نظر ثانی کاز لسٹ آج شام جاری کی جائے گی، جبکہ 17، 18 اور 19 مارچ کی سماعت کے لئے بینچ اور معاملات کی نوٹیفکیشن بعد میں جاری کی جائے گی۔

واضح ر ہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے قہر کے پیش نظر عدالت نے صرف انتہائی اہم معاملات کی ہی سماعت کا فیصلہ کیا ہے ۔سپریم کورٹ رجسٹرار جنرل کی جانب سے جمعہ کو جاری ایک نوٹیفکیشن میں اس سلسلے میں معلومات فراہم کی گئی ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عدالت عظمیٰ میں پیر سے صرف انتہائی اہم معاملات کی سماعت کی جانی ہے اور ان معاملوں سے متعلق وکلاء اور فریقین کو ہی عدالت میں داخلے کی اجازت ہو گئی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے گذشتہ پانچ مارچ کی صحت سے متعلق نوٹیفکیشن کے پیش نظر طبی ماہرین سے مشورہ کر کے یہ فیصلہ کیا ہے۔ سپریم کورٹ اس مسئلے پر ہر ہفتے جائزہ لے گا اور اس کے مطابق نئی نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔ اس دوران فوری طورپر سماعت والے معاملات کا خصوصی ذکر مینشنگ آفیسر کے پاس کیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن میں وکلاء، فریقین اور میڈیا وغیرہ پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ضرورت پڑنے پر ہی عدالت کا رخ کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.