ETV Bharat / state

Jama Masjid Finial Damage: شاہی امام نے کلس کی مرمت کرنے کا محکمہ آثار قدیمہ سے مطالبہ کیا - دہلی کی شاہجہانی جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری

دہلی کی شاہی جامع مسجد میں طوفانی بارش سے مسجد کے مرکزی گنبد کے کلس کو نقصان پہنچا تھا جس کے دو ٹکڑے تو مسجد کے صحن میں آ گرے تھے جبکہ ایک حصہ اوپر ہی ٹوٹ کر گر گیا تھا اور کلس کا آخری سب سے وزنی حصہ ابھی بھی گنبد پر ہی اٹکا ہوا ہے جس کی وجہ سے یہ خطرہ منڈلا رہا ہے۔ Shahi Imam Letter to the Archeology Department

شاہی امام نے گنبد کے کلس کے کام کےلیے محکمہ آثار قدیمہ سے مدد کی اپیل کی

author img

By

Published : Jun 1, 2022, 8:25 AM IST

دہلی کی شاہجہانی جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری نے محکمہ آثار قدیمہ کی ڈائریکٹر جنرل ودیاوتی کو خط لکھ کر فوری طور پر مدد کی اپیل کی ہے تاکہ جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔ دراصل دہلی کی شاہی جامع مسجد میں گزشتہ روز طوفانی بارش سے مسجد کے مرکزی گنبد کے کلس کو نقصان پہنچا تھا جس کے دو ٹکڑے تو مسجد کے صحن میں آ گرے تھے جبکہ ایک حصہ اوپر ہی ٹوٹ کر گر گیا تھا اور کلس کا آخری سب سے وزنی حصہ ابھی بھی گنبد پر ہی اٹکا ہوا ہے جس کی وجہ سے یہ خطرہ منڈلا رہا ہے کہ کبھی بھی تیز ہوا کی وجہ سے یہ حصہ زمین پر گر سکتا ہے۔ Shahi Imam Letter to Archeology Department

شاہی امام نے گنبد کے کلس کے کام کےلیے محکمہ آثار قدیمہ سے مدد کی اپیل کی

امام بخاری نے بتایا کہ 'یہ کلس تقریبا 13 فٹ اونچا ہے جس کے دو حصہ ٹوٹ کر بکھر چکے ہیں جبکہ تیسرا حصہ ابھی بھی وہیں ہے اس لیے ہم نے آثار قدیمہ سے مدد مانگی ہے کیونکہ تاریخی عمارت میں کی مرمت کرنے کے ایکسپرٹ ہمارے پاس نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہم نے اپنی طرف سے پاڑ باندھنے کے لیے آج ٹھیکیدار کو بلایا ہے لیکن اسے اتارنے کا کام ہمارے بس میں نہیں ہے اس لیے ہم امید کرتے ہیں کہ ہمیں آثار قدیمہ سے مدد ملے گی۔ اگر آثار قدیمہ مدد کرنے سے انکار کرتا ہے تو پھر ہم کسی بھی طرح سے اس کام کو کریں گے۔'

یہ بھی پڑھیں: Gyanvapi Masjid Row: گیانواپی مسجد معاملہ میں مسلم فریق نے جاری کیا ایک نیا ویڈیو

قابل ذکر ہے کہ کلس کا جو حصہ گزشتہ روز طوفانی بارش کے سبب ٹوٹ کر گرا ہے اس کا وزن سو کلو گرام سے بھی زیادہ ہے جبکہ جو حصہ ابھی بھی گنبد کے ساتھ اٹکا ہوا ہے وہ اس سے بھی زیادہ وزنی ہے ایک اندازے کے مطابق اس کا وزن 250 کلوگرام سے کم نہیں ہے۔ اسی لیے جب تک کلس کا دوسرا حصہ جو ابھی بھی گنبد سے اٹکا ہوا ہے وہ اتار نہیں لیا جاتا تب تک مسجد میں لوگوں کے داخلے پر فی الحال پابندی عائد کی گئی ہے تاکہ کوئی جانی نقصان ہونے سے بچایا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.