ETV Bharat / state

Odd Even in delhi دہلی میں 13 سے 20 نومبر تک طاق-جفت فارمولے کا اطلاق ہوگا - دہلی حکومت نے دارالحکومت میں 13 سے 20 نومبر تک

دہلی میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کو لے کر وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صدارت میں ہوئی اعلیٰ سطحی میٹنگ کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے پیر کو کہا کہ امکان ہے کہ دیوالی کے بعد دہلی میں آلودگی مزید بڑھ سکتی ہے۔

دہلی میں 13 سے 20 نومبر تک طاق-جفت فارمولے کا اطلاق ہوگا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 6, 2023, 7:25 PM IST

نئی دہلی: آلودگی کی بڑھتی ہوئی سطح کو دیکھتے ہوئے دہلی حکومت نے دارالحکومت میں 13 سے 20 نومبر تک جفت۔ طاق نظام کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دہلی میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کو لے کر وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صدارت میں ہوئی اعلیٰ سطحی میٹنگ کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے پیر کو کہا کہ امکان ہے کہ دیوالی کے بعد دہلی میں آلودگی مزید بڑھ سکتی ہے۔ اس کو ذہن میں رکھتے ہوئے 13 سے 20 نومبر تک طاق-جفت فارمولے کو نافذ کیا جائے گا۔ دیوالی کے اگلے دن سے ایک ہفتے کے لیے طاق-جفت کا اطلاق ہوگا۔ ایک ہفتے کے بعد آلودگی کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لے کر طاق جفت کے حوالے سے مزید فیصلہ کیا جائے گا۔

وزیر ماحولیات گوپال رائے نے کہا کہ 30 اکتوبر سے آلودگی کی سطح میں بتدریج اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ سائنس دانوں اور محکمہ موسمیات کے تجزیے کے مطابق دہلی کے اندر آلودگی میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ درجہ حرارت کا مسلسل گرنا اور ہوا کی بہت کم رفتار ہے۔ 30 اکتوبر کو دہلی میں آے کیو آئی 347 تھا۔ اس کے بعد یہ تعداد 31 اکتوبر کو 359، یکم نومبر کو 364، 2 نومبر کو 392، 3 نومبر کو 468 اور 4 نومبر کو 415 تھی۔ اس کے بعد 5 نومبر کو یہ بڑھ کر 454 ہو گیا اور پیر کو 436 تھا جو درمیان میں بڑھ کر 468 ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی مسلسل دوسرے دن دنیا کا آلودہ ترین شہر، ٹاپ 6 شہروں میں بھارت کے تین شہر

انہوں نے کہا کہ دہلی میں گاڑیوں کی آلودگی کو کم کرنے کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ اور ٹریفک پولیس نے پولوشن انڈر کنٹرول (پی یو سی) سرٹیفکیٹس کی جانچ کے لیے ایک مہم شروع کی ہے۔ پی یو سی کی خلاف ورزی پر 10،000 روپے جرمانہ عائد کیا جاتا ہے- یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.