ETV Bharat / state

کورونا انفیکشن کے سنگین مریضوں کی تعداد کم: ہرش وردھن

author img

By

Published : Jul 31, 2020, 7:57 PM IST

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کووڈ 19 کے انفیکشن کی وجہ سے شدید بیمار مریضوں کی تعداد کافی کم ہے۔ ملک میں صرف 0.28 فیصد مریض وینٹی لیٹروں پر ہیں۔

ملک میں کورونا انفیکشن کے سنگین مریضوں کی تعداد کم: ہرش وردھن

آئی سی یو میں 1.61 فیصد کورونا متاثر داخل ہیں اور صرف 2.32 فیصد مریضوں کو آکسیجن سپورٹ پر رکھا گیا ہے۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے کووڈ ۔19 کے سلسلے میں تشکیل کابینہ گروپ کی 19 ویں میٹنگ کی جمعہ کو صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کورونا انفیکشن کے کل فعال مریضوں میں سے صرف 33.27 فیصد طبی نگرانی میں ہیں۔ بہت کم مریضوں کو وینٹی لیٹر، آئی سی یو اور آکسیجن کی ضرورت ہے۔

اس میٹنگ میں کووڈ ۔19 کی موجودہ صورتحال اور مستقبل کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر صحت نے میٹنگ میں کہا کہ ہندوستان میں کورونا سے نجات پانےوالے مریضوں کی تعداد 10 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے، جس کی وجہ سے کورونا ری کوری کی شرح 64.54 فیصد ہوگئی ہے۔ اسی طرح ملک میں کورونا کی وجہ سے اموات کی شرح بھی کم ہوکر 2.18 فیصد ہوگئی ہے۔ کورونا انفیکشن کا پتہ لگانے کے لئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1331 لیبز نے ریکارڈ 642588 نمونوں کی جانچ کی۔

کابینہ گروپ کو پی پی ای کٹس، ماسک، وینٹی لیٹرس اور ہائیڈروکسی کولوروکوین جیسی ادویات کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کے بارے میں بتایا گیا۔ اب تک 268.25 لاکھ این 95 ماسک، 12.40 لاکھ پی پی ای کٹس اور 1083.77 لاکھ ہائیڈروکسی کولوروکورین گولیوں کو مختلف ریاستوں اور مرکزی علاقوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.