راہل گاندھی نے جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبد اللہ کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت حراست میں رکھے جانے پر بھی مرکزی حکومت پر شدید تنقید کی۔
راہل گاندھی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ' مرکزی حکومت فاروق عبداللہ جیسے قوم پرست سیاسی رہنما کو ہٹانے کی کوشش کرکے جموں و کشمیر میں سیاسی خلا پیدا کرنا چاہتی ہے جو بعد میں شدت پسندوں سے بھرا جائے گا۔ تب کشمیر کو مستقل طور پر پولرائز کرنے کے لیے ایک سیاسی آلہ کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔'
راہل گاندھی نے دوسرے ٹویٹ میں کہا کہ' مرکزی حکومت کو جموں و کشمیر میں عسکریت پسندوں کے لیے جگہ بنانا بند کرنا چاہیے اور تمام سیاسی رہنماؤں کو فوری طور رہا کرنا چاہیے'۔
واضح رہے کہ 5 اگست کو ریاست جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد سے ہی ہند نواز سیاسی جماعتوں کے سربرہان اور کئی سیاسی رہنما نظر بند ہیں ۔ ان رہنماؤں میں ریاست جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور رکن پارلیمان فاروق عبداللہ بھی شامل ہیں۔