ETV Bharat / state

کورونا وائرس ابھی 'کمیونٹی ٹرانسمیشن' کی سطح تک نہیں پہنچا

author img

By

Published : Apr 11, 2020, 10:03 AM IST

ملک میں کورونا وائرس 'كووڈ -19' کے انفیکشن کے کمیونٹی ٹرانسمیشن کی سطح تک پہنچنے کی ابھی تک کوئی رپورٹ نہیں ملی ہے، لیکن اس وبا سے جمعہ تک 206 افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور 6761 متاثرہ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس ابھی 'کمیونٹی ٹرانسمیشن' کی سطح تک نہیں

وزارت صحت میں جوائنٹ سیکریٹری لو اگروال نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 'ملک میں ابھی کورونا وائرس کا انفیکشن کمیونٹی ٹرانسمیشن کے مرحلے میں نہیں پہنچا ہے۔

وہیں پنجاب کے وزیر اعلی امریندر سنگھ نے ریاست میں کورونا وائرس انفیکشن کے بڑھتے قہر کو مدِ نظر رکھتے ہوئے پوری ریاست میں لاک ڈاؤن کی مدت یکم مئی تک بڑھا دی ہے۔ وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری کی صدارت میں بااختیار افسران کے گروپ کی میٹنگ میں کورونا وائرس کے بڑھتے انفیکشن سے پیدا شدہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزارت صحت نے بتایا کہ ملک میں ایک کروڑ ہائیڈروکسی كلوروكائن ٹیبلٹ کی ضرورت پڑ سکتی ہے جبکہ ہمارے پاس 3.28 کروڑ ٹیبلٹ دستیاب ہیں۔ جو تقریبا ضرورت سے تقریبا تین گنا زیادہ ہیں۔ وزارت داخلہ نے اس مہینے میں آنے والے تہواروں کے پیش نظر تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ لاک ڈاؤن کے اقدامات پر سختی سے عمل درآمد کریں اور کسی طرح کی سماجی و مذہبی تقریبات میں ہجوم اکٹھا نہ ہونے دیں۔ کسی طرح کے جلوس، مظاہرے وغیرہ بھی نہ ہونے دیے جائیں۔

مہاراشٹر کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ریاست بنا ہوا ہے۔ وہاں اب تک 1364 افراد اس جان لیوا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ ریاست میں 13 افراد اس کی زد میں آکر جاں بحق ہو چکے ہیں۔ دہلی میں 898 افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں اور 14 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

تمل ناڈو میں 834 افراد متاثر ہوئے ہیں اور آٹھ ہلاک ہوئے ہیں۔ راجستھان میں 489 افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں اور تین افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔ اتر پردیش میں 431 افراد اس کی زد میں آ چکے ہیں اور چار افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ ملک میں اس وقت 6 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق 515 متاثرہ افراد اب تک صحت یاب ہو گئے ہیں اور ان کو گھر بھیج دیا گیا ہے۔

دریں اثنا اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ہائیڈروکسی كلوروكوئن بھیجنے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ کہنے پر مودی نے کہا کہ بھارت وائرس سے لڑنے کے لیے دوستوں کی ہر ممکن امداد کرنے کو تیار ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے اور نیپال کے وزیر اعظم کے پی شرما او لی سے فون پر كووڈ -19 کے موجودہ بحران پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں ممالک کے رہنماوں نے مودی کو اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے اپنے اپنے ملک میں اٹھائے جا رہے اقدامات سے آگاہ کیا۔

برازیل کے صدر جیئر بولسونارو نے بھارت کی جانب سے ہائیڈروکسی کلوروکائن ادویات کی فراہمی کیے جانے پر شکریہ ادا کیا ہے جس کے جواب میں مودی نے ٹویٹ کر کے کہا کہ اس مشکل وقت میں بھارت اور برازیل کے درمیان شراکت داری کافی مضبوط ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سرحدی علاقوں میں رہنے والے کسانوں کو كووڈ -19 اور اس کے انفیکشن کوروکنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کے سلسلے میں بیدار کرنے کی ہدایت دی۔ کورونا کے انفیکشن کو روکنے کے لیے مرکزی حکومت نے وینٹی لیٹر، پی پی ای (ذاتی حفاظت کا سامان)، كووڈ جانچ کٹ، فیس اور سرجیکل ماسک کی درآمد ات پر کسٹم ڈیوٹی میں چھوٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا ہے کہ 'گزشتہ ایک ماہ کے دوران وینٹی لیٹر، پی پی ای کٹس، ماسک اور سینی ٹائزر کی مانگ کافی بڑھ گئی ہے اوراور ایم ایس ایم ای وزارت ان کی پیداوار بڑھانے کے ساتھ ان کی دستیابی کو یقینی بنانے میں مصروف ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.