ETV Bharat / state

دشمن کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنانے کے لئے فوج ہمیشہ محتاط رہے: جنرل راوت .Bipin Rawant - ویسٹرن کمانڈ ہیڈ کوارٹر

جنرل راوت نے ناقابل رسائی علاقوں میں تعینات فوج اور آئی ٹی بی پی اہلکاروں کے حوصلہ کی ستائش کی۔

دشمن کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنانے کے لئے فوج ہمیشہ محتاط رہے: جنرل راوت bipin rawant

author img

By

Published : Jun 29, 2021, 10:46 PM IST

چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت نے فوجیوں کی سخت تربیت اورہمیشہ چوکس رہنے پر زوردیا ہے جس سے دشمن کے ناپاک ارادوں کو آسانی سے ناکام بنایا جاسکے۔

جنرل راوت نے منگل کو ہماچل پردیش میں سنٹرل سیکٹرسے متصل لائن آف ایکچول کنٹرول کے فارورڈ ایریا کا دورہ کیا۔

نارتھ انڈیا ریجن کے جنرل آفیسر ان کمانڈ بھی ان کے ساتھ تھے۔

سبودھ سب سیکٹر میں واقع انتہائی فرنٹ محاذ پرواقع چوکی پرجنرل راوت کو سرحدوں کے دفاع کے لئے فوج کی آپریشنل تیاری سے آگاہ کیا گیا۔

جنرل راوت نے ناقابل رسائی علاقوں میں تعینات فوج اورآئی ٹی بی پی اہلکاروں کے حوصلہ کی ستائش کی۔

انہوں نے جوانوں اورافسران سے ہمیشہ محتاط رہنے کے لئے کہا۔

جنرل راوت آرمی کے ویسٹرن کمانڈ ہیڈ کوارٹر گئے جہاں انہوں نے مغربی سرحد سے متصل علاقوں میں صورت حال کا جائزہ لیا۔

انہوں نے فوجیوں سے سخت تربیت پرتوجہ دینے اوردشمن کے مذموم ارادوں کوناکام بنانے کے کئے ہمیشہ تیاررہنے کوکہا۔

انہوں نے زوردے کر کہا کہ تمام جوانوں اورافسران کوانفارمیشن ٹکنالوجی سے لیس رہنا چاہیے جس سے سائبرخطرات اوردیگر جرائم سے نمٹاجاسکے۔

مزید پڑھیں: بھارتی فوج کے چیلینجز دیگر ممالک سے زیادہ: بپن راوت

جنرل راوت نے چنڈی گڑھ پٹیالہ اورفریدآباد میں کووڈ اسپتال کے قیام اور ٹیکہ کاری میں تعاون کے لئے فوج کی تعریف کی۔

یواین آئ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.