ETV Bharat / state

'کرتارپور گفتگو کا مذاکرت کے عمل سے کوئی تعلق نہیں' - وزارت خارجہ

حکومت نے واضح کیا ہے کہ 'کرتارپور کوریڈور کے بارے میں 14 مارچ کو ہونے والی بات کو پاکستان کے ساتھ مذاکرہ شروع ہونے سے جوڑ کر نہیں دیکھا جانا چاہیے'۔

kartarpur
author img

By

Published : Mar 9, 2019, 11:59 PM IST

Updated : Mar 10, 2019, 11:53 PM IST

وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے پریس کانفرنس میں سوالوں کے جواب میں کہا،’ میں واضح کر رہا ہوں کہ کرتار پور گفتگو کا مطلب مذاکرے کا آغاز ہونا بالکل نہیں ہے۔ یہ معاملہ بھارتی عوام کے جذبات اور افکار و خیالات سے جڑا ہے اور اس موضوع پر بات کرنا کرتارپور صاحب کوریڈور کو شروع کرنے سے متعلق فیصلے کے تئیں ہمارے ارادے کو بتاتا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ 'پاکستان نے اس اجلاس کے سلسلے میں کوئی شک و شبہ نہیں ظاہر کیا تھا لیکن بھارت نے کبھی اس طرح کی بات نہیں کی'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'آپ کو سمجھنا ہوگا کہ اس کا مطلب مذاکرہ شروع کرنا نہیں ہے۔ یہ سکھ عوام کے جذبات کے احترام سے متعلق ہے۔ یہ بہت پرانا مطالبہ ہے اور 14 مارچ کو ہونے والے اجلاس سے جڑا ہے'۔

پاکستان کا ایک وفد کرتارپور کوریڈور کے بارے میں گفتگو کے لیے 14 مارچ کو اٹاری آئے گا اور اسی طرح بھارت کا ایک وفد اس ماہ کے آخر میں دوسرے دور کی بات چیت کے لیے پاکستان جا سکتا ہے۔ ذرائع نے اس بارے میں بتایا کہ ابھی تاریخوں کے بارے میں آخری فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔

وزارت نے 6 مارچ کو جاری ایک پریس ریلیز میں کہا تھا کہ 'بھارت چاہتا ہے کہ کوریڈورکے تکنیکی پہلوؤں پر بھی اسی دن الگ سے بات ہوجائے'۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Mar 10, 2019, 11:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.