ETV Bharat / state

نربھیا کیس: اکشے کی نظرثانی عرضی خارج

جسٹس آر بھانومتی، جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس اے ایس بوپنا پر مشتمل سپریم کورٹ کی تین رکنی بینچ نے اکشے سنگھ کی عرضی پر سماعت کی جس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔

اکشے کی نظرثانی پر ایک بجے سماعت
اکشے کی نظرثانی پر ایک بجے سماعت
author img

By

Published : Dec 18, 2019, 1:07 PM IST

Updated : Dec 18, 2019, 8:44 PM IST

سپریم کورٹ نے قومی دارالحکومت نئی دہلی کے نربھیا اجتماعی جنسی زیادتی کے معاملے میں مجرم اکشے سنگھ کی نظرثانی کی عرضی بدھ کے روز خارج کرتے ہوئے پھانسی کی سزا کو برقرار رکھا ہے۔
جسٹس آر بھانومتی، جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس اے ایس بوپنا کی بینچ نے اکشے کی نظر ثانی کی عرضی یہ کہتے ہوئے خارج کر دی کہ عرضی میں کوئی دم نہیں ہے۔

قومی دارالحکومت دہلی کے نربھیا ریپ کیس کے قصوروار اکشے سنگھ کی نظرثانی عرضی پر سپریم کورٹ آج ہی ایک بجے فیصلہ سنائےگا۔

جسٹس بھانومتی نے بینچ کی جانب سے فیصلہ سناتے ہوئے کہا،’ عرضی گزار کو ہم نے نئے حقائق پیش کرنے کے لیے کافی موقع دیا۔ ہم نے ہر بنیاد پر غوروخوض کیا ہے۔ عرضی گزار نے ثبوت قبول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان بنیادوں پر پہلے غوروخوض کیا جا چکا ہے۔ پھر سے اس کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ ان تمام کا ٹرائل نچلی عدالت، ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں پہلے ہی ہوچکا ہے‘۔انہوں نے کہا،’ نظر ثانی کی عرضی خارج کی جاتی ہے۔ پھانسی کی سزا برقرار رہے گی‘۔بعدازاں اکشےکے وکیل اے پی سنگھ نے سپریم کورٹ سے ترمیمی عرضی دائر کرنے کے لیے تین ہفتے کا وقت مانگا جبکہ استغاثہ کی جانب سے پیش سالسٹر جنرل تشار مہتا نے اس کی مخالفت کی اور کہا کہ اس کے لیے محض ایک ہفتے کا وقت متعین ہے۔جسٹس بھانومتی نے کہا کہ وہ اس معاملے میں کوئی رائے نہیں دے رہی ہیں۔ عرضی گزار کو متعنہ قانون کے دائر میں ترمیمی عرضی دائر کرنے کی اجازت ہے۔اس معاملے کے تین دیگر مجرم وِنَے، مکیش اور پون کی نظر ثانی کی عرضیاں پہلے ہی خارج کی جا چکی ہیں۔غور طلب ہے کہ 16دسمبر2012 میں نربھیا کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کرنے کے بعد انھیں سنگین حالت میں پھینک دیا گیا تھا۔ دہلی میں علاج کے بعد اسے ایئرلفٹ کرکے سنگاپور کے ملکہ مہارانی الیزابیتھ اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں ان کی موت ہوگئی تھی۔ اس کیس کے چھ ملزموں میں سے ایک نابالغ تھا جسے بچوں کے جیل بھیجا گیا تھا۔ اس نے وہاںسزا پوری کر لی تھی۔ ایک ملزم نے تہاڑ جیل میں پھانسی لگالی تھی۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Dec 18, 2019, 8:44 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.