جسٹس ارون مشرا کی بینچ نے آج پرشانت بھوشن توہین عدالت معاملے پر یہ حکم سنایا۔
پرشانت بھوشن پر ایک روپیہ کا جرمانہ لگایا گیا ہے جس کی ادائیگی 15 ستمبر تک کرنی ہے۔ جرمانہ ادا نہ کرنے پر پرشانت بھوشن تین سال تک وکالت نہیں کر سکیں گے اور تین ماہ کی سزا ہوگی۔
وکیل، عدلیہ کے خلاف ٹویٹ کرنے کے لیے قصوروار ٹھہرائے گئے تھے۔
جسٹس مشرا، بی آر گوئی اور کرشن مراری کی بینچ نے 25 اگست کو پرشانت بھوشن کے اپنے ٹویٹس کے لیے معافی مانگنے سے منع کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔
بینچ نے پرشانت بھوشن کے ٹویٹ کے لیے معافی مانگنے سے منع کرنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 'معافی مانگنے میں کیا غلط ہے؟ کیا یہ لفظ اتنا خراب ہے؟
سماعت کے دوران بینچ نے پرشانت بھوشن کو ٹویٹ پر افسوس ظاہر نہ کرنے کے لیے اپنے مؤقف پر غور کرنے کے لیے 30 منٹ کا وقت بھی دیا تھا۔