ETV Bharat / state

دہلی میں کورونا وبا کی صورتحال سے متعلق عرضی خارج

سپریم کورٹ نے دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی وبا کے پیش نظر اس معاملے میں مداخلت کرنے سے متعلق درخواست کو منگل کے روز خارج کردیا۔

supreme court rejects plea on Delhi corona situation
دہلی میں کورونا وبا کی صورتحال سے متعلق عرضی خارج
author img

By

Published : Jul 7, 2020, 7:26 PM IST

درخواست گزار نے دہلی میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملوں کو دیکھتے ہوئے مریضوں کو ہسپتال میں بھرتی ہونے میں مدد کرنے کی ضرورت ظاہر کرتے ہوئے عدالت سے درخواست کی تھی کہ وہ اس سلسلے میں مناسب تدبیر اپنانے کی ہدایت دے۔

تاہم، جسٹس سنجے کشن کول نے یہ کہتے ہوئے درخواست خارج کردی کہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں پر ازخود نوٹس لینے کے معاملے اور دیگر پی آئی ایل عرضیوں میں اس معاملے کونمٹایا گیا ہے۔جسٹس کول نے درخواست گزار سے پوچھا کہ آپ کہاں کے باشندے ہیں؟ جواب میں درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ ان کے مؤکل تلنگانہ سے تعلق رکھتے ہیں۔

جسٹس کول نے پھر پوچھا کہ "آپ تلنگانہ میں رہتے ہیں، لیکن آپ دہلی کے بارے میں کیوں فکر مند ہیں؟"۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.