ETV Bharat / state

سپریم کورٹ کا سینٹرل وسٹا منصوبے کو روکنے سے انکار

author img

By

Published : Jun 29, 2021, 10:43 PM IST

سپریم کورٹ نے منگل کی روز کورونا وائرس وبائی امراض کے پیش نظر مودی حکومت کے سینٹرل وسٹا منصوبے کو روکنے سے انکار کردیا۔

فوٹو
فوٹو

جسٹس اے ایم کھانولکر کی سربراہی میں تین رکنی ڈویژن بنچ نے دہلی ہائی کورٹ کے متعلقہ فیصلے کے خلاف اپیل خارج کردی۔

ہائی کورٹ نے سنٹرل وسٹا کا کام روکنے کے مطالبے کو مسترد کردیا تھا۔ بنچ میں جسٹس دنیش مہیشوری اور جسٹس انیرودھ بوس بھی شامل ہیں۔

بنچ نے کہا کہ 'وہ دہلی ہائی کورٹ کے حکم میں مداخلت نہیں کرنا چاہتا ، کیوں کہ درخواست گزاروں نے خصوصی طور پر سنٹرل وسٹا منصوبے کے تعمیراتی کام کو روکنے کی درخواست کی ہے ، جبکہ قومی دارالحکومت میں لاک ڈاؤن کے دوران جاری قومی دیگر عوامی منصوبوں کے بارے میں بنیادی تحقیق بھی نہیں کی گئی تھی'۔

یہ بھی پڑھیں:

دہلی ہائی کورٹ نے 31 مئی کو اس منصوبے پر روکنے کے لئے ایک پی آئی ایل کو مسترد کردیا تھا اور درخواست گزاروں پر ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔

عدالت عالیہ نے درخواست گزاروں پر عائد ایک لاکھ روپے جرمانہ کے معاملے میں مداخلت سے بھی انکار کردیا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.