ETV Bharat / state

شہاب الدین کی شکایت پر مرکزغور کرے :سپریم کورٹ - جنتادل کے رہنما اور سابق رکن پارلیمان محمد شہاب الدین کی شکایت

سپریم کورٹ نے بدھ کوراشٹریہ جنتادل کے رہنما اور سابق رکن پارلیمان محمد شہاب الدین کی اس شکایت پر غور کرنے کی مرکزی حکومت کو ہدایت دی ہے جس میں اس نے کہا ہے کہ ' تہاڑ جیل میں اسے تنہائی میں رکھا گیا ہے اور اسے گھومنے پھرنے کی بھی آزادی نہیں ہے۔'

شہاب الدین کی شکایت پر مرکزغور کرے :سپریم کورٹ
شہاب الدین کی شکایت پر مرکزغور کرے :سپریم کورٹ
author img

By

Published : Jan 8, 2020, 7:18 PM IST

قتل کے معاملہ میں دارالحکومت کے تہاڑ جیل میں بند سابق رکن پارلیمنٹ نے عدالت عظمی میں عرضی داخل کرکے عدالت سے یہ بھی پوچھا ہے کہ 'کیا اسے ہمیشہ تنہائی میں رکھا جائیگا۔

شہاب الدین کی شکایت پر عدالت نے سالیسیٹر جنرل تشار مہتہ سے کہا کہ 'وہ سابق رکن پارلیمنٹ کی عرضی پر غورکریں۔'

عدالت نے حالانکہ یہ بھی واضح کیا کہ 'شہاب الدین سے کسی کو خطرہ ہے یا شہاب الدین کوخود خطرہ ہے، یہ طے کرنا عدالت کا کام نہیں ہے۔'

اس نے ایک ایسی ہی عرضی پچھے سال دہلی ہائی کورٹ میں داخل کی تھی۔

اس نے کہا تھا کہ 'وہ تہاڑ جیل میں اپنے ساتھ کیے جارہے سلوک سے خوش نہیں ہے۔

شہاب الدین کی عرضی پر دہلی ہائی کورٹ نے دہلی حکومت اور سی بی آئی کو نوٹس جاری کیا تھا۔

شہاب الدین نے اپنی عرضی میں کہا تھا کہ 'اس کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا جا رہا ہے۔ اسے تنہا بند کردیا گیا ہے، جہاں وہ کسی سے بات نہیں کرسکتا۔

اس کے علاوہ شہاب الدین نے اپنی سکیورٹی کے تعلق سے بھی سوال اٹھائے تھے۔

Intro:Body:

NationalPosted at: Jan 8 2020 6:20PM

شہاب الدین کی شکایت پر مرکزغور کرے :سپریم کورٹ

نئی دہلی ،8جنوری (یواین آئی)سپریم کورٹ نے بدھ کوراشٹریہ جنتادل کے لیڈر اور سابق رکن پارلیمان محمدشہاب الدین کی اس شکایت پر غور کرنے کی مرکزی حکومت کوہدایت دی ہے جس میں اس نے کہاہے کہ راجدھانی کی تہاڑ جیل میں اسے تنہائی میں رکھاگیاہے اور اسے گھومنے پھرنے کی بھی آزادی نہیں ہے قتل کے معاملہ میں راجدھانی کے تہاڑ جیل میں بند سابق رکن پارلیمنٹ نے عدالت عظمی میں عرضی داخل کرکے عدالت سے یہ بھی پوچھا ہے کہ کیااسے ہمیشہ تنہائی میں رکھاجائیگا۔اسکی شکایت پر عدالت نے سالیسیٹر جنرل تشار مہتہ سے کہاکہ وہ سابق رکن پارلیمنٹ کی عرضی پر غورکریں ۔

عدالت نے حالانکہ یہ بھی واضح کیاکہ شہاب الدین سے کسی کو خطرہ ہے یاشہاب الدین کوخود خطرہ ہے ،یہ طے کرنا عدالت کا کام نہیں ہے ۔

اس نے ایک ایسی ہی عرضی پچھے سال دہلی ہائی کورٹ میں داخل کی تھی ۔اس نے کہاتھا کہ وہ تہاڑ جیل میں اپنے ساتھ کیے جارہے سلوک سے خوش نہیں ہے ۔شہاب الدین کی عرضی پر دہلی ہائی کورٹ نے دہلی حکومت اور سی بی آئی کو نوٹس جاری کیا تھا۔

شہاب الدین نے اپنی عرضی میں کہاتھا کہ اس کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیاجارہاہے ۔اسے تنہا بندکردیاگیاہے ،جہاں وہ کسی سے بات نہیں کرسکتا۔اس کے علاوہ شہاب الدین نے اپنی سکیورٹی کے تعلق سے بھی سوال اٹھائے تھے ۔

یواین آئی۔ایف اے

Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.