شاہین باغ کے مظاہرین کو پولیس کی جانب سے جامعہ سے راج گھاٹ تک مارچ نکالنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
دراصل جامعہ کے طلبا شہریت ترمیمی قانون، این پی آر اور این آر سی کے خلاف ایک مارچ نکالنے والے ہیں، جس کی اجازت پولیس نہیں دی ۔
واضح رہے کہ دوپہر 12 بجے سے ہی مظاہرین جامعہ کے گیٹ نمبر 7 پر جمع ہونا شروع ہوگئے تھے اور جامعہ سے راج گھاٹ تک مارچ نکالنے کی اجازت نہیں دینے پر مظاہرین کافی ناراض دکھے۔
اس سلسلے میں دہلی پولیس کے ترجمان ایم ایس رندھاوا نے میڈیا کو بتایا کہ مظاہرین کو آندولن کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
مزید پڑھیں:مہاتما گاندھی کا یوم وفات، باپو گھاٹ پر تقریب کی تیاریاں مکمل
پھر بھی مظاہرین مسلسل مارچ کی تیاری کر رہے ہیں اور اب دیکھنا یہ ہے کہ جس طرح دہلی پولیس سرائے جولینا چوک پر موجود ہیں، کیا دہلی پولیس آگے جانے دیگی یا نہیں؟