دارالحکومت دہلی میں کیجریوال حکومت کی جانب سے سرکاری اسکولز میں چلائی جارہی مختلف اسکیمز سے نہ صرف طلبا کے اندر چھپے ہنر کو باہر آنے کا موقع مل رہا ہے بلکہ انہیں آگے بڑھنے کا حوصلہ بھی مل رہا ہے۔
دہلی حکومت کے ذریعے سرکاری اسکولز کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے بعد گذشتہ برس سے طلبا میں اعتماد قائم کرنے اور اپنے ہنر کا جلوہ بکھیرنے کا موقع فراہم کرنے کے لیے تمام اسکولز میں سالانہ اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
جس پر تمام سرکاری اسکولز عمل کرتے نظر آرہے ہیں، اسی سمت میں فصیل بند شہر دہلی کے جامع مسجد علاقے میں واقع گورنمنٹ بوائز سینیئر سیکنڈری اردو میڈیم سکول میں بھی سالانہ اجلاس منعقد کیا گیا۔
اس تقریب میں طلبا نے نہ صرف تعلیم کے میدان میں اپنی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا، بلکہ دیگر ایکٹیوٹیز میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، ان میں چاہے نکڑ ناٹک ہو فیشن شوز ہوں یا پھر سائنس ایگزیبیشن۔
سکول کے پرنسپل غیور احمد نے بتایا کہ ان کے سکول نے 'ہیپینیس تھیم' پر سالانہ اجلاس منعقد کیا تھا، جس میں تمام طرح کے ایکٹیوٹیز شامل کی گئی، اور ساتھ ہی حوصلہ افزائی کے لیے ایوارڈ سے نوازا گیا۔