دہلی پولیس کے ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ 19 آپریل سے 18اگست 2021تک 41,65,26,279روپے جرمانہ کے طورپر وصولے گئے۔
عوامی مقامات پر 1387 لوگ تھوکتے ہوئے پکڑے گئے۔ جنوب مغربی دہلی میں سب سے زیادہ 399، جبکہ روہنی ضلع میں 229 اور اس کے بعد شمالی دہلی میں 217لوگوں کو ان کی تھوکنے کی عادتوں کی وجہ سے جرمانہ ادا کرنا پڑا۔
انہوں نے بتایا کہ دارالحکومت کے جنوبی، مغربی، وسطی ضلع اور دہلی میٹرو اور اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے سرحدی علاقوں میں گزشتہ چار ماہ میں ایک بھی شخص عوامی مقامات پر تھوکتا ہوا نہیں ملا۔ دوارکا میں 57، شمال مغربی دہلی 84، مشرقی دہلی 25، شمالی دہلی میں تین، شمال مشرقی دہلی میں 92، باہری دہلی 105، جنوب مشرقی دہلی 12، شاہدر ضلع اور دہلی کے ہندستانی ریلوے کے سرحدوں علاقوں میں محض دو دو اور باہری شمالی دہلی میں 160لوگوں کو تھوکنے کے لئے جرمانہ دینا پڑا۔
حالانکہ ماسک نہیں پہننے کے لیے سب سے زیادہ 2,27,833 اور سوشل ڈسٹینسنگ پر عمل نہیں کرنے پر 28,073 لوگوں کے چالان کئے گئے۔
خیال رہے کہ کورونا وبا کے پھیلاو کو روکنے کے لیے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی طرف سے جاری کووڈ گائڈلائنس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 2000 روپے تک کے جرمانہ عائد کیا ہے۔ بسوں اور دہلی میٹرو میں بغیر ماسک سفر کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
میٹرو کے علاوہ بسوں میں بھی سیٹوں کی گنجائش سے زیادہ لوگوں کو سفر کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ بس اڈہ، ریلوے اسٹیشنوں سمیت تمام عوامی مقامات پر کووڈ سے متعلق گائڈلائنس پر عملدآمد کرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
(یو این آئی)