ETV Bharat / state

لال قلعے میں یوم آزادی کی تقریبات پر خصوصی انتظامات

author img

By

Published : Aug 14, 2020, 10:56 PM IST

لال قلعے میں یوم آزادی کی تقریبات پر کووڈ۔19 کے پیش نظر وزارت دفاع کی جانب سے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

special arrangements for independence day celebrations at red fort in delhi
لال قلعے میں یوم آزادی کی تقریبات پر خصوصی انتظامات

وزارت دفاع لال قلعہ پر 15 اگست 2020 کو یوم آزادی کے موقع پر جھنڈا سلامی کی تقریبات کا انعقاد کر رہی ہے، جس میں اس قومی پروگرام کے وقار اور حرمت کے درمیان توازن رکھا جائے گا۔ جبکہ ملک کووڈ۔19 کی صورتحال سے متعلق احتیاطی تدابیر اپنانے کے دور سے گذر رہا ہے۔

بھیڑ جمع ہونے کے کم مواقع ہونے کے باوجود بلا رکاوٹ آمد و رفت کی سہولت فراہم کرنے کے لیے بیٹھنے کے مقامات اور چلنے کے راستوں کو لکڑی کے فرش اور کارپٹ سے تیار کیا گیا ہے۔ تمام مدعوئین کے لیے آسانی سے پہنچنے اور لائن میں انتظار کو درگذر کرنے کے لئے فاصلے کے ضابطے کے مطابق اضافی میٹل ڈیٹیکٹر دروازے نصب کئے گئے ہیں۔ پارکنگ کے زیادہ تر علاقوں پر واضح علامتوں سے راستے کی نشاندہی کی گئی ہے اور زیادہ سے زیادہ ممکنہ ٹریفک کی آسان آمدورفت کو یقینی بنانے کے لئے تمام اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

گارڈ آف آنر کے تمام اراکین کو حفاظت کے مدنظر کورنٹین کیا گیا ہے۔

بیٹھنے کے لئے رہنما اصول ‘دو گز کی دوری’ ہے ( یا اس تمام پروگرام کے درمیان بیٹھنے والے مہمانوں کے لیے 6 فٹ کی دوری ہونا)۔

پروگرام میں شمولیت صرف دعوت نامے کے ذریعہ ہوگی اور جن لوگوں کو باقاعدہ دعوت نامہ نہیں ملا ہے وہ جائے مقام پر پہنچنے سے گریز کریں۔ تقریبا 4000 سے زیادہ سرکاری حکام، سفارتکار، عوام کے نمائندگان، ذرائع ابلاغ وغیرہ کو باقاعدہ دعوت نامے جاری کئے گئے ہیں۔

تحفظ کے نظریے کے تحت این سی سی کیڈٹس کو اس پروگرام میں شمولیت کے لئے مدعو کیا گیا ہے (اسکولی بچوں کے بجائے ) اور وہ گیان پتھ پربیٹھیں گے۔

کووڈ سے متعلق حفاظتی اقدامات کے تحت مدعوئین کو سینٹائز کرنے کی غرض سے ہر ایک دعوت نامے کے ساتھ کووڈ سے متعلق رہنما خطوط کے تحت خصوصی ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔ اسی سلسلے میں ہر ایک سیٹ پر ہر ایک مدعوئین کے لئے ایک ہدایتی خط رکھا جائے گا جس میں اس پروگرام کے خاتمے پر بھیڑ کے نکلتے وقت مدعوئین کو ضبط اور تحمل دکھانے کی درخواست کی جائے گی۔ اس سلسلے میں وقت بر وقت کمنٹری بوتھ سے اعلانات کئے جاتے رہیں گے۔ اس معاملے پر ٹریفک پولیس کی ایڈوائزری میں بھی ایک ہدایت ہوگی۔ مختلف مقامات پر حکام کے ذریعہ کنٹرول کرتے ہوئے بھیڑکو منتشر کرنے کا ایک باضابطہ منصوبہ وضع کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں تمام مدعوئین سے ایماندارانہ اور تحمل سے بھرپور تعاون کی درخواست کی گئی ہے۔

سیری مونیل ڈرلس کو بھی سماجی ڈسٹینسنگ کے ضابطوں اور دیگر احتیاطی تدابیر کے مطابق ترتیب دیا گیا ہے۔

چار مقامات پر باقاعدہ طبی امداد کے بوتھ ہوں گے، ایک رام پارٹ کے نزدیک، ایک مادھو داس پارک میں اور دو بوتھ 15 اگست پارک میں قائم کئے گئے ہیں، تاکہ پروگرام میں شرکت کے داخلے کے دوران مدعوئین میں سے کسی شخص کو کووڈ 19 سے متعلق کسی بھی علامت سے متاثر پایا گیا تو اس کی دیکھ بھال کی جاسکے۔

تمام مدعوئین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ماسک پہن کر آئیں۔ علاوہ ازیں جائے پروگرام کے مختلف پوائنٹس پر تقسیم کرنے کے لئے بڑی تعداد میں ماسک رکھے جائیں گے۔ اسی طرح پہلے سے شناخت شدہ مقامات پر ہینڈ سینیٹائزر کی دستیابی بھی کی گئی ہے۔ مدعوئین کی توجہ حاصل کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر ڈسپلے بورڈ لگائے گئے ہیں۔

اس علاقے کی نظریاتی خوبصورتی کو بڑھانے کے لیے این سی سی کیڈٹوں کے پیچھے گیان پتھ پر پھولوں کی سجاوٹ کا انتظام کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.