ETV Bharat / state

مرکز کے اطراف کو سینیٹائز کیا جا رہے - تبلیغی مرکز کے بعد ملک بھر میں انفیکشن کے خطرے

تبلیغی مرکز کے بعد ملک بھر میں انفیکشن کے خطرے کے ساتھ ساتھ ایجنسیاں نظام الدین کے اس علاقے کا خاص خیال رکھتے ہوئے مسلسل سینیٹیئز کر رہی ہیں۔

مرکز کے علاقے کو لاگاتار سینیٹائج کیا جا رہا

author img

By

Published : Apr 3, 2020, 2:53 PM IST

یہاں 5 کلومیٹر کے دائرے میں پورے علاقے کو سینیٹائز کرنے کے لیے جنگی بنیادوں پر کام جاری ہے۔ معلومات کے مطابق یہاں تین روز سے مسلسل سینیٹائز کیا جا رہا ہے اور اسے ابھی روکنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

ساؤتھ ایم سی ڈی عہدیداروں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق کارپوریشن کے ملازمین سے پانی کے ٹینکرز، اسپرنکلرز، ٹریکٹر اور اب ڈرون کی مدد سے علاقے کو صاف ستھرا کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔ ڈرون اور فائر برگیڈ عملہ کے ذریعہ عمارت کے اوپر اور اس کے آس پاس کے حصے میں 1 فیصد سوڈیم ہائپوکلورائد کا چھڑکاؤ کیا گیا ہے۔

طبی عملہ کے ملازمین کی جانب سے مرکز کی عمارت کے اندر سینیٹائز کیا جا رہا ہے۔ عمارت میں 8 منزلیں ہیں۔ جس میں 40 ملازمین کی ایک ٹیم لگی ہوئی ہے۔

ایک عہدیدار نے بتایا کہ مرکز میں رہنے والے لوگوں کو شاید ہی معلوم ہو سکے کہ وہ کہاں کہاں گئے ہوئے تھے۔ لیکن اس بات کو یقینی بنانا بہت ضروری ہے کہ اس علاقے میں رہنے والے لوگوں کو انفیکشن نہ ہو۔ انہوں نے بتایا کہ آس پاس کے علاقے کو سینیٹائز کرنا بہت ضروری ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.