نئی دہلی: کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے اتوار کو بی جے پی پر نکتہ چینی کرتےہوئے کہا کہ عوام کو یہ اشارہ دیا جا رہا ہے کہ بی جے پی سے جڑا کوئی بھی شخص احتساب سے بالاتر ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری نے یہ تبصرہ بی جے پی لیڈر پرتاپ سمہا کے تعلق سے کیا ہے جن کے دفتر نے حال ہی میں لوک سبھا میں گھس کر ہنگامہ کرنے والے دو افراد کو وزیٹر پاس جاری کیا تھا۔ پرتاپ سمہا نے کہا تھا کہ ان کے ووٹرز فیصلہ کریں گے کہ آیا وہ محب وطن ہیں یا نہیں۔
کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ "میسور سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ پرتاپ سمہا کا کہنا ہے کہ آئندہ لوک سبھا انتخابات کے دوران ان کے ووٹرز فیصلہ کریں گے کہ وہ محب وطن ہیں یا نہیں۔ لیکن جس سوال سے وہ بھاگ رہے ہیں وہ بہت بڑا ہے۔ پرتاپ سمہا نے 13 دسمبر کو لوک سبھا میں بھاری سیکورٹی کی خلاف ورزی کرنے والے دو نوجوانوں کے داخلے کی سہولت کیوں اور کیسے دی؟ کیا یہ ایک سنگین معاملہ نہیں ہے جس کی تحقیقات اور وضاحت کی ضرورت ہے؟ ان نوجوانوں کے خلاف یو اے پی اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔"
-
The BJP MP from Mysuru, Pratap Simha, says that his voters will decide whether he is a patriot or not when the Lok Sabha polls will be held. But the question he’s running away from is very simple.
— Jairam Ramesh (@Jairam_Ramesh) December 24, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Why and how did he facilitate entry of two youth who caused a huge security…
">The BJP MP from Mysuru, Pratap Simha, says that his voters will decide whether he is a patriot or not when the Lok Sabha polls will be held. But the question he’s running away from is very simple.
— Jairam Ramesh (@Jairam_Ramesh) December 24, 2023
Why and how did he facilitate entry of two youth who caused a huge security…The BJP MP from Mysuru, Pratap Simha, says that his voters will decide whether he is a patriot or not when the Lok Sabha polls will be held. But the question he’s running away from is very simple.
— Jairam Ramesh (@Jairam_Ramesh) December 24, 2023
Why and how did he facilitate entry of two youth who caused a huge security…
کانگریس لیڈر نے مزید کہا کہ "سمہا اور بی جے پی اس اہم مسئلے سے توجہ ہٹا رہے ہیں۔ وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کی جانب سے ملک کی عوام کو یہ اشارہ دیا جا رہا ہے کہ بی جے پی اور پارٹی سے وابستہ کوئی بھی شخص احتساب سے بالاتر ہے۔"
مزید پڑھیں: جو سرکار اپنی سنسد کو محفوظ نہیں رکھ سکتی دیش ان کے ہاتھوں میں محفوظ نہیں: منوج جھا
واضح رہے کہ 13 دسمبر کو لوک سبھا کی سکیورٹی میں سنگین کوتاہی کا معاملہ سامنے آیا جس میں دو افراد وزیٹرز گیلری سے ایوان میں کود پڑے۔ اس دوران اراکین پارلیمنٹ نے انہیں پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا۔ اسی معاملے پر ایوان میں سرمائی اجلاس ختم ہونے تک ہنگامہ آرائی چلتی رہی۔ اپوزیشن وزیراعظم مودی اور امت شاہ سے اس معاملے میں ایوان میں بیان دینے کا مطالبہ کرتے رہے تاہم دونوں نے ایوان میں بیان نہیں دیا۔ اسی ضمن میں 190 سے زائد اراکین پارلیمنٹ کو معطل کردیا گیا۔
( آئی اے این ایس )