ETV Bharat / state

شاہی امام سید احمد بخاری نے کورونا ویکسین لگوائی - جامع مسجد دہلی کے شاہی امام سید احمد بخاری

جامع مسجد دہلی کے شاہی امام سید احمد بخاری اور نائب شاہی امام سید شعبان بخاری نے کورونا سے حفاظت کے لیے دہلی کے اپولو ہسپتال میں اسپوٹنک ویکسین کی پہلی خوراک لینے کے بعد عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بھی ٹیکہ کاری مہم میں شامل ہوں۔

شاہی امام سید احمد بخاری
شاہی امام سید احمد بخاری
author img

By

Published : Jun 29, 2021, 4:57 PM IST

شاہی امام سید احمد بخاری اور نائب شاہی امام سید شعبان بخاری ہمیشہ سے ہی مسلم کمیونٹی کو متاثر کرنے اور ان کی اصلاح کرنے کے لیے ایک رول ماڈل رہے ہیں۔

انہوں نے اس ٹیکہ کاری مہم میں حصہ لے کر ویکسینیشن مہم کے بارے میں غلط معلومات اور افواہوں کے خلاف کے عوام کو بیدار کرنے کی کوشش کی ہے۔ وہ اس مہم کو تقویت دینے کے لیے ہر ممکن پلیٹ فارم استعمال کر رہے ہیں تاکہ کمیونٹی کو ویکسین کے فوائد کے بارے میں بیدار کیا جا سکے۔

نائب شاہی امام سید شعبان بخاری
نائب شاہی امام سید شعبان بخاری

دراصل مسلمانوں کے درمیان ٹیکے لگوانے سے متعلق لاعلمی، فرضی خبریں اور توہم پرستی کا عقیدہ بڑی رکاوٹ رہا ہے اس لیے مسلم سماج میں ویکسینیشن کے تئیں لاپرواہی دیکھی جارہی ہے۔

اس موقع پر شاہی امام اور نائب شاہی امام نے مشترکہ طور پر کہا کہ 'ویکسین لینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ ویکسین لینے سے آپ کی وجہ سے دوسروں کو پہنچنے والے نقصان سے بچنے کا خدا تعالٰی کی طرف سے انعام ملتا ہے۔

انہوں نے قرآن کریم کی ایک آیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 'اگر آپ کسی بھی انسان کی جان بچاتے ہیں تو وہ ایسا ہی ہے جیسے آپ نے پوری انسانیت کی جان بچائی ہو۔

شاہی امام سید احمد بخاری
شاہی امام سید احمد بخاری

انہوں نے مزید کہا کہ آپ ویکسین لگوا کر عبادت میں سب سے اہم عبادت کا حصہ بن رہے ہیں - سب سے مقدس عبادت زندگی کا تحفظ ہے۔ لہذا ہماری سب سے درخواست ہے کہ وہ ویکسین لگوائیں اور مل کر بھارت کو کووڈ فری بنائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.