ETV Bharat / state

'شاہین باغ میں گولی چلانے والا عام آدمی پارٹی کا کارکن ہے' - آتشی

پولیس کے مطابق کپل اور اس کے والد نے سال 2019 کے جنوری مہینے میں عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

Shaheen Bagh shooter is AAP member, says Delhi Police; Sanjay Singh accuses BJP of ‘dirty politics’
شاہین باغ میں گولی چلانے والا عام آدمی پارٹی کا کارکن ہے: پولیس
author img

By

Published : Feb 4, 2020, 9:33 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 4:52 AM IST

دہلی پولیس نے کہا ہے کہ شاہین باغ علاقہ میں شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت کر رہے احتجاجیوں پر گولی چلانے والے شخص کا تعلق عام آدمی پارٹی سے ہے۔

ڈی سی پی کرائم برانچ راجیش دیو نے کہا کپل گجر نامی ملزم نے قبول کیا ہے کہ اُس نے گزشتہ برس عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ انہوں نے کہا ملزم کے موبائل سے کچھ تصاویر بھی ملی ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ اس کے عاپ سے روابط ہیں۔

پولیس کے مطابق کپل اور اس کے والد نے سال 2019 کے جنوری مہینے میں عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

پولیس نے اس حوالے سے ایک تصویر بھی جاری کی ہے جس میں ملزم کو عاپ کے رہنما سجنے سنگھ اور آتشی کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

ادھر عام آدمی پارٹی نے پولیس کے انکشاف کو بی جے پی کا ہتھکنڈہ قرار دیا ہے اور کہا کہ یہ حربے دہلی کے اسمبلی انتخابات کو اثر انداز کرنے کے لئے اختیار کئے جارہے ہیں۔

دوسری جانب بی جے پی کے صدر جے پی نڈا نے کہا پولیس کے انکشاف نے عام آدمی پارٹی کا اصل چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 29, 2020, 4:52 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.