ETV Bharat / state

حکومت نے کورونا کے دور میں 'خود کفیل بھارت' بنانے پر خصوصی توجہ دی: مروگن

ڈاکٹر ایل مروگن نے آنجہانی اپادھیائے کی 105ویں سالگرہ کے موقع پر انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونیکیشن (آئی آئی ایم سی) کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپادھیائے نے اپنی پوری زندگی ایک مضبوط اور ترقی پسند قوم کی تعمیر کے لیے وقف کردی۔

author img

By

Published : Sep 25, 2021, 7:15 PM IST

حکومت نے کورونا کے دور میں 'خود کفیل بھارت' بنانے پر خصوصی توجہ دی: مروگن
حکومت نے کورونا کے دور میں 'خود کفیل بھارت' بنانے پر خصوصی توجہ دی: مروگن

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر ایل مروگن نے کہا ہے کہ کورونا کے دور میں حکومت نے ’خود کفیل بھارت‘ کے قیام پر خصوصی توجہ دی ہے۔ بھارتیہ جن سنگھ کے بانی رکن پنڈت دین دیال اپادھیائے نے بھی 'خود کفیل بھارت' کے ذریعے ہندوستان کو خود کفیل بنانے کا خواب دیکھا تھا۔

مروگن نے آنجہانی اپادھیائے کی 105 ویں سالگرہ کے موقع پر انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونیکیشن (آئی آئی ایم سی) کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپادھیائے نے اپنی پوری زندگی ایک مضبوط اور ترقی پسند قوم کی تعمیر کے لیے وقف کردی۔ ان کی خدمت اور لگن کا منتر آج بھی ہمیں متاثر کرتا ہے۔ ان کے خیالات اور فلسفہ بھارت کی آنے والی نسلوں کو تحریک دیتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ بیشتر لوگ اپادھیائے کو ایک سیاسی مفکر کے طور پر جانتے ہیں لیکن وہ ملک میں متعدد صحافیوں اور ایڈیٹرز کے رہنما تھے اور خود بھی 12 سے زائد کتابوں کے مصنف تھے۔

اس موقع پر مروگن نے آئی آئی ایم سی کے ڈین پروفیسر پرمود کمار کی تصنیف کردہ کتاب 'دیندیال اپادھیائے -ورلڈ آف لٹریچر' کا اجرا کیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے آئی آئی ایم سی کی جانب سے شائع میگزین 'راج بھاشا ومرش' اور 'آئی آئی ایم سی نیوز' کے نئے شمارے کا بھی اجرا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں کورونا کے فعال کیسز میں ایک بار پھر اضافہ

اس پروگرام میں آئی آئی ایم سی کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر سنجے دویدی بھی موجود تھے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.