نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو سائبر سیکورٹی کے لئے سازوسامان کی تیاری میں خود انحصاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی نوجوان نسل تکنیکی انقلاب کی قیادت کر رہی ہے اور ملک 6 جی ٹیلی کام ٹیکنالوجی کے میدان میں لیڈر بننے کے لیے پرعزم ہے۔
مودی یہاں بھارت منڈپم میں انڈیا موبائل کانگریس (آئی ایم سی 2023) کا افتتاح کر رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے ملک کی 100 یونیورسٹیوں اور اعلیٰ تعلیمی اداروں میں 5G ایپ ڈویلپمنٹ لیبارٹریز کے افتتاح کا بھی اعلان کیا۔ پرگتی میدان کے بھارت منڈپم میں منعقد ہونے والی اس سہ روزہ کانفرنس میں ٹیلی کمیونیکیشن، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور سافٹ ویئر انڈسٹری کی کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔ افتتاحی تقریب میں ٹیلی کام سیکٹر کے سرکردہ کاروباریوں نے ڈیجیٹل ٹکنالوجی اور میک ان انڈیا کے مسٹر مودی کے وژن کی بہت تعریف کی۔
مودی نے کہا کہ ان کی حکومت چاہتی ہے کہ ہندوستان میں ترقی اور وسائل کے فوائد تمام لوگوں اور تمام خطوں تک پہنچیں اور ہر ایک کو باوقار زندگی گزارنے کا موقع ملے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی نظر میں یہ سب سے بڑا سماجی انصاف ہے۔
انٹرنیٹ ٹکنالوجی پر بڑھتے ہوئے انحصار کے موجودہ دور میں سائبر سیکیورٹی اور بنیادی ڈھانچے کی حفاظت کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے مسٹر مودی نے جمعہ کو کہا کہ سائبر سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے نیٹ ورک آلات کے معاملے میں خود انحصاری بہت ضروری ہے۔ وزیراعظم نے اس کانفرنس میں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کی نمائش بھی دیکھی۔ انہوں نے دہلی اور آس پاس کے علاقوں کے نوجوانوں سے نمائش میں آنے اور مستقبل کی ٹیکنالوجی کی سمت کو دیکھنے اور اس سے تحریک لینے کی اپیل کی۔
سائبر سیکورٹی کی اہمیت کے بارے میں انہوں نے کہا، "آپ سب جانتے ہیں کہ سائبر سیکورٹی اور انفراسٹرکچر کی سائبر سیکورٹی کتنی اہم ہے۔ حال ہی میں منعقدہ جی-20 سربراہی اجلاس میں اس موضوع پر خصوصی طور پر بحث کی گئی اور کہا گیا کہ جمہوری معاشرے کو پریشانی پیدا کرنے والوں سے محفوظ رکھنے کے لیے سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں تعاون ضروری ہے۔ یو این آئی۔
PM Modi Cyber Security سائبر سیکورٹی کے لیے مینوفیکچرنگ میں خود انحصاری ضروری، مودی - مینوفیکچرنگ میں خود انحصاری ضروری
مودی نے کہا کہ ان کی حکومت چاہتی ہے کہ ہندوستان میں ترقی اور وسائل کے فوائد تمام لوگوں اور تمام خطوں تک پہنچیں اور ہر ایک کو باوقار زندگی گزارنے کا موقع ملے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی نظر میں یہ سب سے بڑا سماجی انصاف ہے۔
Published : Oct 27, 2023, 8:51 PM IST