ETV Bharat / state

راج دیپ کے خلاف از خود نوٹس کا معاملہ غلطی سے: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ کے ذرائع نے منگل کی دیر رات واضح کیا کہ سینیئر صحافی راج دیپ سردیسائی کے خلاف از خود نوٹس کا معاملہ غلطی سے ہوگیا ہے۔ اس بات کی وضاحت کی جا رہی ہے کہ عدالت کی طرف سے ان کے خلاف کسی طرح کی توہین عدالت کا کوئی معاملہ شروع نہیں کیا گیا ہے۔

SC clarifies no contempt action on Rajdeep
راج دیپ کے خلاف از خود نوٹس کا معاملہ غلطی سے: سپریم کورٹ
author img

By

Published : Feb 17, 2021, 6:52 AM IST

سپریم کورٹ کے ذرائع نے اس بارے میں وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ عدالت عظمی کی ویب سائٹ پر راج دیپ سردیسائی کے خلاف از خود نوٹس لیے جانے کا معاملہ دراصل لاپرواہی کا معاملہ ہے، یہ معاملہ غلطی سے اپلوڈ ہوگیا تھا۔ ذرائع کے مطابق اسے درست کرنے کا عمل جاری ہے۔

خیال رہے کہ منگل کی دیر شام عدالت کی ویب سائٹ پر راج دیپ سردیسائی کے خلاف سے از خود نوٹس کا معاملہ درج فہرست کیا گیا تھا لیکن تھوڑی دیر بعد اس سے متعلق وضاحت جاری کرکے بتایا گیا کہ یہ غلطی سے ویب سائٹ پر اپ لوڈ ہوگیا ہے۔

یہ معاملہ عدلیہ کے خلاف گزشتہ سال کئے گئے قابل اعتراض ٹوئٹ پر سامنے آیا تھا اور آستھا کھرانہ نے اس سلسلہ میں ایک شکایت درج کرائی تھی۔

اٹارنی جنرل کے کے وینو گوپال نے گذشتہ برس ستمبر میں شکایت پر مجرمانہ توہین کا معاملہ شروع کیے جانے کی اجازت نہیں دی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.