جسٹس ایس اے بوبڑے کی صدارت والی بینچ نے ایک مسلمان جوڑے کی عرضی کی سماعت کرتے ہوئے مرکزی حکومت اور وقف بورڈ کے علاوہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کوبھی نوٹس جاری کئے۔
عرضی گزاروں نے اپنی عرضی میں کہا ہے کہ مسجد میں خواتین کے داخلے پر پابندی غیر قانونی اور غیر آئینی ہے،کیونکہ ایسی روایت نہ صرف خواتین کے احترام کے خلاف ہے ،بلکہ آئین کے آرٹیکل 14،15،21اور 25کےتحت دئے گئے بنیادی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
عرضی میں کہا گیا ہے کہ قرآن میں مردوں اور خواتین کے درمیان کوئی امتیاز نہیں کیا گیا ہے۔ایسا بھی کوئی ثبوت نہیں ملتا کہ پیغمبر محمد ﷺنے خواتین کے مسجدوں میں داخلے اور نماز ادا کرنے کی مخالفت کی ہو۔