ETV Bharat / state

AAP Leader On Rohingyas: روہنگیا کو دہلی میں بسنے نہیں دیں گے، عآپ رہنما

عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر سوربھ بھردواج نے بدھ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بھارتی جنتا پارٹی کی مرکزی حکومت میں وزیر ہردیپ پوری نے اعلان کیا ہے کہ مودی حکومت روہنگیا کو ای ڈبلیو ایس فلیٹس دے کر آباد کرے گی اور انہیں 24 گھنٹے تمام سہولیات کے ساتھ پولیس تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ یہ پورے ملک اور ہم دہلی والوں کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ AAP Leader On Rohingyas

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 17, 2022, 9:34 PM IST

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (عآپ) نے مرکزی حکومت پر روہنگیا کو دہلی میں بسانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی پارٹی روہنگیا کو دہلی میں بسنے نہیں دے گی۔ عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر سوربھ بھردواج نے بدھ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بھارتی جنتا پارٹی کی مرکزی حکومت میں وزیر ہردیپ پوری نے اعلان کیا ہے کہ مودی حکومت روہنگیا کو ای ڈبلیو ایس فلیٹس دے کر آباد کرے گی اور انہیں 24 گھنٹے تمام سہولیات کے ساتھ پولیس تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ یہ پورے ملک اور ہم دہلی والوں کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ AAP Leader On Rohingyas

انہوں نے کہا کہ ہم دہلی والے کم از کم انہیں یہاں بسنے نہیں دیں گے۔ ایک طرف وزیر اعظم نریندر مودی کہتے ہیں کہ ملک کے لوگوں کے پاس مفت تعلیم اور صحت کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ دوسری جانب روہنگیاؤں پر کروڑوں روپے خرچ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی کی مودی حکومت کے پاس اپنے ملک کے لوگوں کو تحفظ دینے کے لیے کچھ نہیں ہے۔ جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کشمیری پنڈتوں کو مارا جا رہا ہے، کشمیری پنڈتوں کو کوئی سکیورٹی نہیں لیکن مودی کے وزیر روہنگیا کو ووٹ دینے کے لیے کروڑوں خرچ کریں گے اور 24x7 سکیورٹی فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس کی حکومتوں نے بنگلہ دیش کے لوگوں کو برسوں یہاں آباد کرکے اپنا ووٹ بینک بنایا۔ اسی طرح بی جے پی حکومت ان روہنگیاؤں کو اپنے استعمال کے لیے استعمال کرنا چاہتی ہے۔ ہردیپ پوری کے روہنگیا کو بسانے کے اعلان کے بعد بی جے پی کے حامی بھی ناراض ہیں۔ بی جے پی لیڈران کے مطابق گزشتہ برسوں میں روہنگیا 40 ہزار سے بڑھ کر پانچ لاکھ ہو گئے ہیں۔ اس سے صاف ہے کہ بی جے پی نے روہنگیا کو ملک بھر میں بسایا ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کو ملک سے باہر نکالنے کے لیے کہنے کے بعد بھی وہ آج تک انہیں نہیں نکال سکے۔ بی جے پی اپنے فائدے کے لیے روہنگیا کو ملک کے اندر لا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: MHA On Rohingya Flats وزارت داخلہ نے روہنگیا کو فلیٹ فراہم کرنے کی خبروں کی تردید کی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.