ETV Bharat / state

وزیراعظم سے کرتاپور صاحب گلیارے تنازعہ ختم کرنے کی درخواست

پنجاب کے کوآپریٹیو وزیر سکھجندر سنگھ رندھوا نے وزیراعظم نریندرمودی سے کرتارپور صاحب کے تاریخی گلیارے کے افتتاح کے لئے ڈیرا بابا نانک میں مرکزی ایجنسیوں کے ذریعہ متوازی اسٹیج لگانے کے فیصلے کی وجہ سے پیدا ہونے والے تنازعہ کو حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

وزیراعظم سے کرتاپور صاحب گلیارے تنازعہ ختم کرنے کی درخواست
author img

By

Published : Oct 31, 2019, 7:54 PM IST

انہوں نے آج یہاں کہا کہ مرکزی ایجنسیوں کا یہ فیصلہ بہت ہی بدقسمتی اور آئین کی وفاقی جذبہ کے منافی ہے۔

انہوں نے مسٹر مودی کو لکھے خط میں کہا ہے کہ گلیارے کے افتتاحی تقریب کے لئے پنڈال اور اسٹیج لگانے کے بارے میں مرکزی ایجنسیوں کے ساتھ گزشتہ ایک مہینے سے مسلسل میٹنگیں ہورہی ہیں لیکن کسی ایجنسی کے افسر نے الگ سے اسٹیج لگانے کی طرف اشارہ تک نہیں کیا ہے۔

مسٹر رندھوا نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت نے الگ اسٹیج لگانے کا فیصلہ اس وقت کیا جب پنجاب حکومت کے ذریعہ کروڑوں روپے کے اخراجات سے بنائی جارہی اسٹیج اور پنڈال کا90 فیصد کام مکمل ہوگیا ہے۔

مرکزی حکومت کی یہ جانب سے اس طرح کی باتیں اس اہم اور تاریخی موقع پر کی جارہی گھٹیا سیاست ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال 26 نومبر کو اس گلیارے کی سنگ بنیاد رکھتے ہوئے اسٹیج اور پنڈال لگانے کے سبھی انتظامات کسی مرکزی ایجنسی نے نہیں بلکہ پنجاب کی حکومت کی جانب سے ہی کئے گئے تھے اور نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو بھی اسی اسٹیج پر ہی آئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اجتماع مرکز اور پنجاب حکومت کے بہترین تال میل کی مناسب مثال تھی۔

مسٹر رندھوا نے کہا کہ اس موقع پربھی وہاں مریادہ قائم رہنی چاہئے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ریاستی حکومت اور مرکزی ایجنسیوں میں پورا تال میل رکھا جائے گا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.