دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے آج پریس کانفرنس کے دوران کورونا وائرس کا دہلی کی عوام کے اثر پر گذشتہ 24 گھنٹوں کی اطلاعات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ پچھلے 24 گھنٹوں میں 20 نئے معاملہ سامنے آئے ہیں، جب کہ ایک کی موت ہوئی ہے۔
موجودہ حالات کی بات کی جائے تو 25 افراد ابھی آئی سی یو میں ہیں، جبکہ آٹھ کورونا وائرس کے شکار وینٹیلیٹر پر ہیں۔
کیجریوال نے بتایا کہ جو معاملے سامنے آئے ہیں ان میں بیشتر نظام الدین میں واقع تبلیغی جماعت کے مرکز سے جڑے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب دہلی حکومت کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی تعداد بڑھا رہی ہے، اس لیے بھی زیادہ متاثرہ افراد کا پتہ چل رہا ہے۔
پہلے دہلی حکومت 125 ٹیسٹ روز کر رہی تھے، اب وہ تعداد ایک ہزار تک پہنچ گئی ہے اور اس میں مزید اضافہ ہوگا۔
وہیں غیر راشن کارڈ افراد کو مفت راشن مہیہ کرانے پر انہوں نے بتایا کہ کل سے دہلی میں جن کے پاس راشن کارڈ نہیں ہے انہیں تقریباً ساڑھے 4 سو اسکول سے راشن تقسیم کیا جائے گا۔
انہوں نے اپنے ارکان اسمبلی اور کاؤنسلروں سے اپیل کی کہ راشن تقسیم کے دوران کہیں بھی بھیڑ جمع نہیں ہونے دیں، کیونکہ یہ راشن کورونا وائرس سے بچنے کے لیے تقسیم کیا جا رہا ہے۔ اگر سوشل دسٹینسنگ ختم ہوگی تو اس سے کورونا وائرس کو پھیلنے میں مدد ملے گی۔