راجیہ سبھا سکریٹریٹ کے ذرائع نے پیر کو یہاں بتایا کہ یہ اجلاس صبح 10:30 بجے ہوگی اور اس میں ایوان کا اجلاس جاری رکھنے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
کورونا وائرس کو دیکھتے ہوئے دہلی میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔
متعدد اپوزیشن پارٹیوں نے پارلیمنٹ کا سیشن ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ دریں اثنا شیوسینا نے سیشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔
کورونا وائرس کے اثرات کو دیکھتے ہوئے متعدد پارٹیوں کے رہنماؤ نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے صدر اور چیئرمین سے اس سلسلہ میں درخواست کی ہے۔
ممتا بینرجی کی قیادت والی ترنمول کانگریس نے بھی اپنے ممبران کو ان کے انتخابی حلقوں میں بلا لیا ہے۔ پارٹی کے دونوں ایوانوں میں لوک سبھا اسپیکر اور اور راجیہ سبھا کے چیئرمین کو خط لکھ کر سیشن کو جلد ختم کرنے کی درخواست کی ہے۔