پارلیمنٹ میں مون سون اجلاس کی کارروائی شروع ہوتے ہی دونوں ایوانوں میں زور دار ہنگامہ ہوا۔ اس کے نتیجے میں لوک سبھا کو چار بجے تک بعد ازاں دوسرے دن تک کے لیے جب کہ راجیہ سبھا کو کل تک کے لیے پہلے ہی ملتوی کردیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق آئی ٹی کے وزیر اشوینی وشنو راجیہ سبھا میں پیگاسس جاسوسی کیس سے متعلق ایک بیان دیں گے۔ ساتھ ہی پیگاسس اور آکسیجن کی کمی کی وجہ سے اموات کے معاملے میں لوک سبھا کے ساتھ ساتھ راجیہ سبھا میں زبردست ہنگامہ آرائی ہوئی۔ جس کی وجہ سے کارروائی ملتوی کرنی پڑی۔
کسان تحریک اور جاسوسی اسکینڈل کے معاملے پر اگلے دن لوک سبھا میں ایک بار پھر ہنگامے کے آثار ہیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ کور گروپ کے ارکان نے پارلیمنٹ میں میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر داخلہ امیت شاہ اور بی جے پی صدر جے پی نڈا نے شرکت کی۔
حکمت عملی کے حوالے سے پارلیمنٹ میں یہ اجلاس جاری ہے۔ وزیر زراعت نریندر تومر، پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی اور پیوش گوئل بھی اس میٹنگ میں شامل ہوئے۔
مزید پڑھیں:وزیر اعظم نئے وزرا کا تعارف نہیں کرا سکے
ادھر حزب اختلاب کا زرعی قوانین پر پارلیمنٹ کے احاطے میں مظاہرہ مسلسل جاری ہے۔
آج مرکزی کابینہ کے اجلاس بھی طے ہے جس میں لداخ میں سنٹرل یونیورسٹی کے قیام کے لیے بل کی منظوری دی جاسکتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کچھ علاقوں میں ایف ڈی آئی کے بارے میں بھی فیصلہ لیا جاسکتا ہے۔