ETV Bharat / state

چینی کمپنی کے ساتھ معاہدہ ختم

author img

By

Published : Jul 18, 2020, 6:48 AM IST

بھارتی ریلوے نے چین کی ایک ٹیلی مواصلاتی کمپنی کے ساتھ معاہدہ ختم کر دیا ہے، ریلوے کا الزام ہے کہ کمپنی بہتر طریقے سے اپنا کام انجام نہیں دے پا رہی ہے۔

railways
railways

بھارتی ریلوے کی جانب سے گذشتہ روز چین کی ایک فرم کے ساتھ معاہدہ ختم کر دیا گیا ہے، اس کمپنی کی طرف سے کانپور سے مغل سرائے کے درمیان ریل لائن پر ٹیلی مواصلات کا کام چل رہا تھا۔

ڈیڈیکیٹیڈ فرائٹ کاریڈور کاروپوریشن آف انڈیا لیمیٹڈ کے مینیجنگ ڈائیریکٹر انوراگ سچن نے کہا 'چینی کمپنی کے ساتھ معاہدہ ختم کرنے کا نوٹیفیکیشن جمعہ کے روز جاری کیا گیا ہے'۔

واضح رہے کہ ڈیڈیکیٹیڈ فرائٹ کاریڈور کاروپوریشن آف انڈیا لیمیٹڈ کی جانب سے پروجیکٹ پر کام کرایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا 'بیجنگ نیشنل ریلوے ریسرچ اینڈ ڈیزائن انسٹی ٹیوٹ آف سگنل اینڈ کمیونیکیشن گروپ کو 14 روز کے نوٹس پیریڈ کے ساتھ ٹرمینیشن لیٹر جاری کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چین کی اس ٹیلی مواصلاتی کمپنی کو سنہ 2016 کانپور سے مغل سرائے کے درمیان ریل لائن پر 471 کروڑ روپے کا ٹیلی مواصلات سے متعلق کام دیا گیا تھا۔

فرم کی جانب سے سنہ 2019 میں کام شروع کیا گیا اور اب تک محض 20 فیصد کام مکمل کیا گیا ہے۔

ڈی ایف سی سی آئی ایل نے چینی کمپنی کے ساتھ معاہدہ ختم کرنے کی خبر عالمی بینک تک بھی پہنچائی ہے کیونکہ عالمی بینک کی جانب سے اس پروجیکٹ کو مکمل کرنے کے لیے مالی مدد دی گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.