جموں: جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم کی خبر ہے۔ جموں و کشمیر پولیس نے کہا کہ عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں مخصوص انٹیلی جنس کی بنیاد پر، سیکورٹی فورسز نے چترو، کشتواڑ میں تلاشی آپریشن شروع کیا۔ اس دوران عسکریت پسندوں کا سیکورٹی فورسز سے آمنا سامنا ہوا اور دونوں طرف سے گولیوں کے چند راؤنڈ فائر کئے گئے۔
Based on specific intelligence about presence of terrorists, a joint search operation was launched by Security forces at Chatroo, Kishtwar. Contact has been established and a few rounds of bullets have been fired from both sides. Further details awaited: J&K Police
— ANI (@ANI) October 3, 2024
ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے کچھ عسکریت پسندوں کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ اس وقت علاقے میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ جاری ہے۔
گزشتہ ماہ 13 ستمبر کو کشتواڑ ضلع کے چترو علاقے میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو فوجی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔ اس کے بعد 21 ستمبر کو بھی اسی علاقے کے جنگلات میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ ہوئی تھی۔