کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کوروناب حران کے دروان پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھانے کے حکومت کے فیصلہ کو عوام کے ساتھ ناانصافی قرار دیا ہے۔
راہل گاندھی نے لوگوں سے اس کے خلاف شروع کی گئی مہم میں شامل ہونے کی اپیل کی۔
گاندھی نے پیر کو ایک ٹوئٹ میں کہا’’آئیں ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف مہم میں شامل ہوں‘‘۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے کانگریس کا اس اضافہ کے خلاف جاری مہم کاایک ، ایک گھنٹہ چار منٹ کا ویڈیو پوسٹ کیا ہے جس میں پارٹی نے کہا ہے کہ بے رحم حکومت نے لوگوں کو ان حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے اور لوگوں کے زخموں پر مرہم لگانے کی بجائے اس پر نمک چھڑک رہی ہے۔
قابل غورہے کہ پارٹی نے آج دہلی اور ریاستوں کے دارالحکومتوں میں 'اسپیک اپ اگینسٹ فیول ہائیک کمپین 'منعقد کر کے مرکزی حکومت سے پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھی قیمتیں واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔