کانگریس کے رکن پالیمان راہل گاندھی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایک برس تک سابق وزیر اعظم کا صدی سال منانے اور اس موقع پر پروگرام منعقد کرنے کا تلنگانہ کانگریس نے اہم فیصلہ کیا ہے۔ یہ اس رہنما کا صدی سال ہے جنہوں نے جدید بھارت کو نئی شکل و صورت دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسٹر راؤ اپنی نوعمری میں کانگریس میں ایک عام کارکن کی طرح شامل ہوئے اور دنیا کے سب سے بڑے جمہوری ملک کے وزیر اعظم کے عہدہ تک پہنچے۔
حیدرآباد انکاؤنٹر: جانچ کمیشن کو ملی چھ ماہ کی مہلت
کانگریس کے رہنما نے کہا کہ 24 جولائی سنہ 1991 کو مسٹر راؤ کی قیادت والی حکومت نے ملک میں جو انقلابی بجٹ پیش کیا اس سے ملک کی معاشی اصلاحات کے نئے دور کی شروعات ہوئی۔ مسٹر راؤ اور ڈاکٹر منموہن سنگھ نے ملک میں معاشی لبرل ازم کے نفاذ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مسٹر راؤ کے یوم پیدائش صدی برس تقریبات کے دوران نوجوانوں کو قوم کی ترقی اور اس میں خاص آدمی کے کردار کی متاثر کن معلومات ملے گی۔