ETV Bharat / state

'طلبہ کھلونا نہیں،امتحان پرگفتگو چاہتے تھے' - pm modi

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کی 'من کی بات' میں کھلونا صنعت پر زدور دینے پر سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

راہل
راہل
author img

By

Published : Aug 30, 2020, 4:09 PM IST

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ انجینئرنگ اور میڈیکل میں انٹرینس ایگزام دینےکے خواہش مند طلبہ وزیراعظم نریندرمودی کے ریڈیو پر نشر ’من کی بات ‘ پروگرام میں اس بار کھلونوں پر نہیں بلکہ جوائنٹ انٹرنس ایگزام (جے ای ای) اور نیشنل ایلیجلیٹی انٹرنس ٹیسٹ (این ای ای ٹی) پر بات چیت چاہتے تھی لیکن مسٹر مودی نے انہیں پوری طرح مایوس کیا ہے۔

راہل گاندھی نے وزیراعظم کے من کی بات پروگرام کے نشر ہونے کے بعد اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ ’’جے ای ی - این ای ای ٹی میں بیٹھنے والے طلبہ چاہتے تھے کہ وزیراعظم امتحان پر چرچہ کریں لیکن وزیراعظم نے کھلونوں پر چرچہ کی۔

واضح رہے کہ کانگریس جے ای ای اور نیٹ امتحانات کورونا کی وبا کے درمیان منعقد کرنے کے حکومت کے فیصلے کی مخالفت کررہی ہے۔

اس مسئلے پر کانگریس اقتدار اور اس کی حمایت والی چھ ریاستوں نے سپریم کورٹ میں امتحان ملتوی کرنے کے سلسلے میں نظر ثانی کی عرضی بھی دائر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:واٹس ایپ اور بی جے پی کے درمیان سازباز: راہل گاندھی

کانگریس صدر سونیا گاندھی نے بھی اس مسئلے پر اس سے پہلے غیر بی جےپی اقتدار والی ریاستوں کے وزرائے اعلی سے غور و خوض کیا تھا۔

سبھی نے کورونا کی وبا اور اس کی وجہ سے جاری ٹرانسپورٹ کی عدم سہولیات کے پیش نظر یہ امتحان نہ کرانے کی اپیل حکومت سے کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.