ETV Bharat / state

راہل کی مودی حکومت پر سخت نکتہ چینی - ملک کی جی ڈی پی میں تاریخی زوال

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ مودی حکومت جان بوجھ کر کورونا کے خلاف ایسی لڑائی لڑ رہی ہے جس نے پورے ملک کو گہرے بحران میں ڈال دیا ہے۔

کانگریس کے سابق صدرراہل گاندھی
کانگریس کے سابق صدرراہل گاندھی
author img

By

Published : Sep 12, 2020, 1:29 PM IST

ہفتہ کو یہاں جاری ایک بیان میں مسٹر گاندھی نے کہا کہ حکومت کووڈ-19 کے خلاف ایسے انداز میں ”انتہائی منظم طریقے” سے کام کر رہی ہے جس سے ملک میں عوام کی پریشانی بڑھ رہی ہے اور غریب لوگوں کا جینا مشکل ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں:’کویکسن‘ کا جانوروں پر کامیاب تجربہ

حکومت کی پالیسیاں ملک کی جی ڈی پی میں تاریخی زوال کا باعث بنی ہیں اور 12 کروڑ سے زیادہ لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں۔

راہل گاندھی  کا ٹویٹ
راہل گاندھی کا ٹویٹ

اس لڑائی کا نتیجہ یہ ہے کہ آج ہندوستان میں کورونا سے متاثر مریضوں کی تعداد دنیا میں ہر دن سب سے زیادہ مل رہی ہے۔

مسٹر گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ کووڈ-19 کے خلاف مودی سرکار کی ’منصوبہ بند لڑائی‘ نے بھارت کو پریشانی میں دھکیل دیا اور جی ڈی پی میں تاریخی 24 فیصد کمی کا سبب بنی، 12 کروڑ ملازمتیں گئیں، 15.5 اور 1 لاکھ کروڑ روپے کے اضافی دباؤ والا قرض ہے۔

دنیا میں سب سے زیادہ یومیہ کیسز بھارت میں ہی بڑھ رہے ہیں، اموات بھی سب سے زیادہ یہیں ہو رہی ہیں لیکن حکومت ہند اور میڈیا کا کہنا ہے کہ ’سب چنگا سی‘۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.