ETV Bharat / state

بی جے پی حکومت کے خلاف عوام میں شدید ناراضگی: محمد نوشاد - noida news

نوئیڈا میں سماج وادی پارٹی رہنما محمد نوشاد نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ' اترپردیش میں ترقی کا پہیہ رک چکا ہے۔ اسے اکھیلیش یادو کی سماج وادی پارٹی ہی ترقی کی راہ پر واپس لوٹا سکتی ہے۔

public-outrage-against-bjp-government-naushad-state-secretary-youth-brigade
'بی جے پی حکومت کے خلاف عوام میں شدید ناراضگی'
author img

By

Published : Oct 19, 2021, 4:01 PM IST

نوئیڈا کے سیکٹر 63 واقع چوٹ پور کالونی میں یوتھ بریگیڈ کے ریاستی صدر اور نوئیڈا اسمبلی سے ممکنہ امیدوار محمد نوشاد عرف سونو کی قیادت میں آج ووٹ بڑھاؤ اور جن من وجے مہم کا اہتمام کیا گیا۔

ویڈیو
ڈاکٹر محمد نوشاد نے کہا کہ اکھیلیش یادو کی مہم کو ملنے والی بے پناہ حمایت اور مقبولیت سے برسراقتدار پارٹی میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔ عوام کی نظریں سماج وادی پارٹی پر ٹکی ہوئی ہیں۔ بی جے پی حکومت کے خلاف لوگوں میں شدید ناراضگی ہے۔ عوام کو لگتا ہے کہ اس افراتفری کے ماحول پر سماجوادی پارٹی ہی قابو پا سکتی ہے، کیونکہ اس کا ویژن ترقی اور خوشحالی پر مبنی ہے ہے۔ سماج وادی آپسی اعتماد کو بحال کرنے پر بھروسا رکھتی ہے۔ سماج کو جوڑنے کا کام کرتی ہے۔

محمد نوشاد نے کہاکہ اس وقت ریاست اتر پردیش میں ترقی کا پہیہ رک چکا ہے۔ موجودہ سرکار اشتہارات پر چل رہی ہے۔ اسے اکھیلیش یادو کی سماج وادی پارٹی ہی ترقی کی راہ پر ڈال سکتی ہے۔

اسبملی نمبر 61 نوئیڈا کے ممکنہ امیدوار محمد نوشاد عرف سونو نے کالونی کے تمام مکینوں سے اپیل کی کہ آپ کا بچہ یا بچی جو بھی 18 برس کی عمر عبور کر چکے ہیں دیگر جن کے ووٹر لسٹ میں نام نہیں ہیں وہ فوری اپنا نام ووٹر لسٹ میں درج کرائیں۔ ووٹر لسٹ بنانے کا عمل مسلسل جاری ہے اور آنے والے نومبر میں بھی ووٹ بڑھانے اور کاٹنے کی مہم حکومت چلا رہی ہے جس میں 4 دن خصوصی ہیں، 7 نومبر 14 نومبر 21 نومبر اور 28 نومبر، ان تمام تاریخوں پر سرکاری بی ایل اوز تمام بوتھ پر موجود رہیں۔ ان پر تمام فارم دستیاب ہوں گے، ووٹر لسٹ میں نام شامل کرنے کے لیے فارم 6 ووٹر لسٹ سے نام کاٹنے کے لیے فارم 7 اور ترمیم کے لیے فارم 8 ہیں۔ یہ تمام فارم بی ایل او سے لے کر اسے بھریں اور بی ایل او کے پاس جمع جمع کروائیں، اسی طرح اپنا ووٹ بنانے کے لیے کام کریں۔

آج نکلی گئی ووٹ بڑھاؤ اور جن من وجے مہم کے موقع پر ڈسٹرکٹ سکریٹری نور الحسن، نوئیڈا ودھان سبھا ڈپٹی اسپیکر گلزار علوی، اقلیتی اسمبلی کے ضلع نائب صدر اچھے میاں، چھتر سبھا کے ضلع نائب صدر آصف نورانی بھی موجود تھے۔

تقریب میں دیش راج سنگھ، سلمان بھائی، محمد حسن بھائی، منٹو بھائی، آدیش بھائی، راہل بھائی، مشرا جی، وجیندر جی، کالو بھائی، عمران بھائی، امیت یادو، آزاد بھائی، حدیث بھائی، قادر علوی، نیرج بھائی، محمد جاوید علی، سر نام، بشیر عالم، بھورے علوی، گڈو علوی، شاہد علوی، عارف علوی، سلیم علوی وغیرہ موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.