ETV Bharat / state

شاہین باغ مظاہرہ 80 ویں دن بھی جاری - دہلی کے شاہین باغ میں سی اے اے کے خلاف احتجاج جاری

مظاہرین کا کہنا ہے کہ 'جب تک شہریت ترمیمی قانون واپس نہیں لیا جاتا ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔'

شاہین باغ مظاہرہ 80 ویں دن بھی جاری
شاہین باغ مظاہرہ 80 ویں دن بھی جاری
author img

By

Published : Mar 4, 2020, 9:37 AM IST

قومی دارالحکومت دہلی کے شاہین باغ میں سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف گزشتہ 79 دنوں سے احتجاج جاری ہے اور یہ مظاہرہ منگل کو بھی جاری رہا۔

شاہین باغ مظاہرہ 80 ویں دن بھی جاری

مظاہرین کا کہنا ہے کہ 'جب تک شہریت ترمیمی قانون واپس نہیں لیا جاتا ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔'

دراصل شاہین باغ میں سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف گزشتہ 79 دنوں سے احتجاج جاری ہے اور یہ سلسلہ منگل کے روز یعنی 80 ویں دن بھی جاری رہا۔

بتادیں کہ 'شاہین باغ مظاہرہ میں خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے اس لیے اسے خواتین کا مظاہرہ بھی کہا جاتا ہے۔'

شاہین باغ میں مظاہرے کی وجہ سے سڑکوں پر آمد رفت بند ہے۔ اس معاملے کے تحت سپریم کورٹ میں سماعت بھی جاری ہے اور عدالت عظمیٰ نے مقرر کردہ مذاکرات کاروں سنجے ہیگڈے اور سادھنا رام چندرن کو منگل کی شام ایک بار پھر شاہین باغ بھیجا اور مظاہرین سے سڑک کھولنے کے بارے میں بات کی۔

واضح رہے کہ 'شاہین باغ مظاہرے کی وجہ سے بند ہونے والی سڑک کو لے کر سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس پر سماعت جاری ہے۔ آئندہ سماعت 23 مارچ کو ہوگی۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.