معروف سماجی کارکن ہرش مندر نے کہا کہ 'طلبا کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ اپنی تحریک پرامن طریقہ سے جاری رکھیں ۔ سی اے اے کے خلاف لڑائی میں ملک بھر کے مہذب سماج کے لوگ آپ کے ساتھ ہیں آپ لوگ خود کو تنہا نہ سمجھیں ۔
ہرش مندر کے علاوہ پرشانت بھوشن، پلاننگ کمیشن کی سابق رکن سیدہ سیدین سمیت مہذب سماج کے 25 معروف شخصیات جامعہ کے ماس کمیونکیشن سنٹر پر جمع ہوکر طلبا کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔
سبھی نے پولیس کی کارروائی کی مذمت کی ۔
ہزاروں کی تعداد میں لوگ مولانا محمد علی جوہر مارگ پر مظاہرہ کررہے ہیں جن میں طلبا کے ساتھ ساتھ مقامی لوگ بھی شامل ہیں ۔