ETV Bharat / state

دریا گنج میں پر تشدد احتجاج

شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے ) اور قومی شہریت رجسٹر (این آرسي) کے خلاف مظاہرہ کر رہے لوگ دہلی گیٹ کے نزدیک مشتعل ہو گئے اور اس دوران ایک گاڑی میں آگ لگا دی۔

دریا گنج میں پر تشدد احتجاج
دریا گنج میں پر تشدد احتجاج
author img

By

Published : Dec 20, 2019, 9:06 PM IST

پولیس کے مطابق دریا گنج میں گھنٹوں سے جمع ہجوم شام کو تشدد پر آمادہ ہو گیا۔ پولیس نے لوگوں کو منتشر کرنے کے لئے پانی کی بوچھاریں کیں لیکن بڑی تعداد میں لوگ اب بھی دریا گنج میں جمع ہیں۔ اس کے علاوہ جامع مسجد کے باہر اور انڈیا گیٹ پر بھی بڑی تعداد میں مظاہرین جمع ہیں اور مسلسل سی اے اے اور این آرسي کے خلاف نعرے بازی کر رہے ہیں۔

مظاہرے کو مدنظر رکھتے ہوئے منڈی ہاؤس سے آئی ٹی او کی جانب جانے والی سڑکوں پر ٹریفک روک دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ لوگوں کی آمد و رفت کو کنٹرول کرنے اور سکیورٹی وجوہات پر پرانی دہلی کے چاوڑي بازار، لال قلعہ، جامع مسجد دہلی گیٹ میٹرو اسٹیشنوں کو بند کیا گیا۔ مختلف طلباء تنظیموں کی جانب سے انڈیا گیٹ کے نزدیک شام کے احتجاج کے پیش نظر زیادہ مصروف علاقے کشمیری گیٹ، راجیو چوک، مرکزی سیکرٹریٹ، منڈی ہاؤس، جن پتھ، خان بازار میٹرو اسٹیشن کو بند کیا گیا ہے۔

Intro:Body:

555

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.