ETV Bharat / state

طالبان کے خلاف دہلی میں احتجاج

author img

By

Published : Aug 23, 2021, 9:30 PM IST

جب سے افغانستان میں طالبان نے قبضہ کیا ہے تب سے وہاں کی عوام میں ڈر و خوف کا ماحول ہے، ہر کوئی وہاں سے باہر نکلنا چاہتا ہے، سب سے زیادہ دقت وہاں موجود خواتین کے لیے ہے، جو اپنے آپ کو محفوظ نہیں سمجھ رہی ہیں'۔

طالبان کے خلاف دہلی میں احتجاج
طالبان کے خلاف دہلی میں احتجاج

قومی دارالحکومت دہلی کے منڈی ہاؤس علاقے میں آج افغانستان کی حکومت پر قابض طالبانیوں کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ یہ احتجاج آج متعدد سماجی تنظیموں کی جانب سے منعقد کیا گیا، جس میں شبنم ہاشمی اور 'خدائی خدمت گار' کے کنوینر فیصل خان سمیت دیگر سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

طالبان کے خلاف دہلی میں احتجاج
اس موقع پر افغانستان کی اقلیتی آبادی کی نمائندگی کرنے کے لیے ہزارہ سماج کے طلبہ نے بھی اپنی بات رکھی اور ملک کے موجودہ حالات سے آگاہ کیا۔ افغانستان میں طالبان کے قبضہ کے بعد سے وہاں کی عوام میں ڈر و خوف کا ماحول ہے ہر کوئی وہاں سے باہر نکلنا چاہتا ہے سب سے بڑی دقت وہاں موجود خواتین کے لیے جو اپنے آپ کو بالکل بھی محفوظ نہیں سمجھ رہی ہیں'۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے ایسے ہی کچھ طلبہ سے بات کی جس میں انہوں نے اپنے اہل خانہ کے لیے فکر ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں طالبان پر ذرا بھی اعتماد نہیں ہے، طالبان نے 20 برس قبل جب افغانستان میں اپنی حکومت کا اعلان کیا تھا اس وقت بھی بہت سارے وعدہ کیے تھے لیکن وہاں کے کیا حالات ہوئے اسے دنیا نے دیکھا'۔
مزید پڑھیں: دہلی میں افغان مہاجرین کا مظاہرہ
غیر سرکاری تنظیم 'انحد' کی سربراہ شبنم ہاشمی نے کہا کہ 'ہمیں ایک فیصد بھی طالبان پر بھروسہ نہیں ہے، ابھی جو صورت حال سامنے ہے اس سے یہ واضح ہو جاتا ہے کہ طالبان حکومت میں خواتین کتنی محفوظ ہیں وہیں 'خدائی خدمت گار' تنظیم کے کنوینر فیصل خان کا کہنا تھا کہ 'مذہب کی بنیاد پر کہیں بھی تشدد کرنا درست نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ 'دنیا بھر میں طالبان کے ذریعے کیا جانے والے ظلم و ستم کسی سے چھپا نہیں ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.