ETV Bharat / state

'چدمبرم کے خلاف ثبو ت پیش کریں'

کانگریس کے سینیئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ پی چدمبرم کے اہل خانہ نے آج آئی این ایکس میڈیا معاملے میں چدمبرم کے خلاف حکومت کو ٹھوس ثبوت پیش کرنے کا چیلینج دیا۔

author img

By

Published : Aug 27, 2019, 11:21 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 1:02 PM IST

بشکریہ اے این آئی

چدمبرم کے اہل خانہ نے اسی کے ساتھ اس معاملے میں میڈیا سے تحمل سے کام لینے کی بھی اپیل کی۔ چدمبرم کے گھر والوں نے کہا”ہمیں بھروسہ ہے کہ فتح سچائی کی ہی ہوگی۔ ان کے گھر والوں نے حکومت کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر چدمبرم کے خلاف دنیا کے کسی بھی کونے میں موجود کوئی بینک اکاونٹ’جائیداد یا شیل کمپنی کا ثبوت دکھائے۔“
انہوں نے کہا کہ مسٹر چدمبرم تقریباً پچاس سال سے عام لوگوں سے وابستہ ہیں۔ ان کے خلاف اس طرح کی غلط مہم چلاکر ان کی ایمانداری اور ان کے رول کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد سابق مرکزی وزیر کو بے عزت کرنا اور انہیں بدنام کرنا ہے لیکن اس بات کا افسوس ہے کہ میڈیااسے سمجھ نہیں پارہی ہے۔
مسٹر چدمبرم کے اہل خانہ نے کہا کہ آزادی کا بنیادی اصول ہے کہ ہر شخص قانونی لحاظ سے اس وقت تک بے قصور ہے جب تک عدالت اسے قصور وار نہیں قرا ردیتی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا چھوٹا خاندان ہے‘ ہمارے پاس کافی دولت ہے‘ ہم ہر طرح کے انکم ٹیکس سے متعلق اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہیں۔ ہمیں پیسوں کی لالچ نہیں ہے او رنہیں غیر قانونی پیسوں کی ضرورت نہیں ہے۔“
مسٹر چدمبرم کے اہل خانہ نے کہا کہ وہ میڈیا کے رویے سے مجروح ہیں۔ میڈیا مسٹر چدمبرم کے خلاف بغیر جانچ کے اور غلط حقائق کی بنیاد پر رپورٹنگ کررہی ہے۔ میڈیا سے درخواست ہے کہ وہ تحمل سے کام لے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 28, 2019, 1:02 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.