ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بانہال میں سڑک حادثہ، ایک ٹرک ڈرائیور کی موت - ROAD ACCIDENT IN BANIHAL

سڑک حادثات کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حرکت بھی کچھ عرصے کے لئے معطل رہی۔

بانہال میں سڑک حادثہ، ایک ٹرک ڈرائیور کی موت
بانہال میں سڑک حادثہ، ایک ٹرک ڈرائیور کی موت (Image Source: ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 15, 2024, 5:25 PM IST

رامبن: جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ایک ٹرک کے سڑک سے نیچے گرنے اور فوجی گاڑی سمیت کئی ٹرکوں کے آپس میں ٹکرانے کے نتیجے میں ایک ڈرائیور کی موت واقع ہوگئی جبکہ کئی دوسرے زخمی ہوئے ہیں۔ شاہراہ پر ہوئے ان تین سڑک حادثات کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حرکت بھی کچھ عرصے کے لئے معطل رہی اور ٹریفک جام کی صورتحال پیدا ہوگئی ۔

ٹریفک پولیس نے بتایا کہ وادی کشمیر سےجموں کی طرف جانے والا سیبوں سے بھرا ایک ٹرک شیر بی بی کے پاس فورلین شاہراہ کی ایک لین کے پل سے سے نیچے گر گیا جس کے نتیجے میں بیرون ریاستی ایک ڈرائیور کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی ۔ پولیس اور بانہال والنٹیئرس کے رضاکاروں نے لاش کو بانہال ہسپتال منتقیل کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیلا موڑ کے پاس بھی ایک ٹرک سڑک سے نیچے گر گیا جبکہ ناچلانہ کے علاقے میں کم از کم تین ٹرک آپس میں ٹکرائے جس میں ایک فوجی گاڑی بھی شامل ہے۔ ان تین الگ الگ حادثات کے نتیجے میں کئی ٹرک سواروں کو چوٹیں بھی آئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.