پرینکا گاندھی نے وزیر اعلی کو لکھے گئے خط میں کہا کہ سلبھ سریواستو نے پولیس کو تحریر دی تھی کہ شراب مافیا غیر قانونی شراب سے متعلق ان کی خبروں سے ناراض ہیں لہذا وہ اپنے اور اپنے کنبہ کے تحفظ کے حوالہ سے پریشان ہیں لیکن ان کی درخواست پر عمل نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ریاست میں شراب مافیا اور انتظامیہ کے مابین ساز باز ہے اور اسی ساز باز کے سبب شراب مافیا بلا خوف و خطر جرائم کا ارتکاب کررہے ہیں اور انتظامیہ ان کے خلاف آنے والی کسی بھی شکایت پر توجہ نہیں دے رہی ہے۔ انہوں نے ان سارے معاملے کی سی بی آئی سے تفتیش کا مطالبہ کیا ہے۔
کانگریس کی جنرل سکریٹری نے اپنے خط میں لکھا کہ ’’اے بی پی نیوز کے صحافی سلبھ سریواستو کی 13 جون کی رات کو ضلع پرتاپ گڑھ میں مشکوک حالت میں موت ہوگئی تھی۔ وہ ایک نیوز کور کرنے کے بعد گھر لوٹ رہے تھے۔ اطلاعات کے مطابق وہ ایک اینٹ بھٹے کے قریب مردہ حالت میں پائے گئے ان کے سر پر چوٹوں کے گہرے نشان تھے۔'
یو این آئی