نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور وزیر داخلہ امت شاہ نے بھارتیہ جن سنگھ کے بانی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
بدھ کے روز ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا ’’ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کو ان کی برسی پر یاد کیا۔ ان کے مقدس نظریات، قیمتی افکار اور عوام کی خدمت کے لئے وابستگی ہماری تحریک جاری رکھے گی۔ قومی سالمیت کے لئے ان کی کاوشوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ ‘‘
راج ناتھ سنگھ نے کہا ’’بھارتیہ جن سنگھ کے بانی اور ہم سب کے لئے تحریک کے منبع ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی برسی کے موقع پر میں انہیں یاد کرتا ہوں اور انھیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ ان کے افکار ملک اور معاشرے کو ہمیشہ رہنمائی کریں گے۔
امت شاہ نے اپنے پیغام میں کہا ’’ڈاکٹر مکھرجی نے ملک کی شناخت اور سالمیت کے تحفظ کے لئے اپنی ہر چیز کی قربانی دی، انہوں نے بھارت کو دوبارہ تقسیم ہونے سے بچایا۔ ان کی قربانی کا جذبہ اور ان کے نظریات آنے والی نسلوں کی رہنمائی کرتے رہیں گے۔ ایسے عظیم محب وطن کو سلام۔
مودی، راج ناتھ اور شاہ نے شیاما پرساد کو خراج تحسین پیش کیا - وزیر اعظم نریندر مودی،
بھارتیہ جن سنگھ کے بانی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی برسی کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور وزیر داخلہ امت شاہ نے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔